ڈیجی سکلز
- مفت آن لائن کورسز
محدود سیٹس پر رجسٹریشن جاری ہے
اس نئے بیچ کا آغاز
First June 2022
سے ہوگا
تحریر: عبداللہ شوکت
☘️۔☘️۔☘️۔☘️۔☘️
📌 نوٹ :-
یہ تحریر ڈیجی سکلز کے تعارف سے لے کر کورس رجسٹریشن تک کی تمام معلومات پر مبنی ہے۔ یہ خصوصی طور پر ان لوگوں کے لیے جو کمپیوٹر سکلز سیکھنا چاہتے ہیں۔
☘️۔☘️۔☘️۔☘️۔☘️
📌 ڈیجی سکلز کیا ہے :-
ڈیجی سکلز پاکستان کی حکومتی سطح کا پہلا قدم ہے جس کا مقصد نوجوانوں کو ڈیجیٹل طور پر آگاہ کرنا اور تربیت دینا ہے تاکہ پاکستان کو فری لانسنگ اور ڈیجیٹل خدمات کی وسیع دنیا میں داخل ہونے میں مدد ملے۔ اس کی بنیاد وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی مواصلات نے اگنیٹ نیشنل ٹکنالوجی فنڈ کے توسط سے کی تھی، جو ورچوئل یونیورسٹی آف پاکستان کے ذریعہ پاکستان بھر میں ہر ایک کے لئے مفت میں دستیاب پروگرام ہے۔
☘️۔☘️۔☘️۔☘️۔☘️
📌 ڈیجی سکلز کے کورسس بمع تعارف :-
ڈیجی سکلز میں درج ذیل 10 کورسس کروائے جاتے ہیں:
01۔ فری لانسگ: ⬅️ فری لانسنگ سے مراد انٹرنیٹ پر کسی بھی ملک میں موجود ایک فرد یا کمپنی کے لیے کام کے عوض پیسے وصول کرنا ہے۔
02۔ ڈیجیٹل مارکیٹنگ: ⬅️ ڈیجیٹل مارکیٹنگ ایسا ہنر ہے جو آپ کے کاروبار کو آف لائن اور آن لائن ترقی دیتا ہے۔
03۔ ای کامرس مینجمنٹ: ⬅️ ای کامرس انٹرنیٹ پر آن لائن مصنوعات اور خدمات کی خرید یا فروخت کی سرگرمی ہے۔
04۔ ڈیجیٹل لٹریسی: ⬅️ ڈیجیٹل لٹریسی مختلف ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے ذریعہ واضح معلومات کو تلاش کرنے، تشخیص کرنے اور تحریر کرنے کی صلاحیت کو کہتے ہیں۔
05۔ کوئک بکس: ⬅️ کوئک بکس ایک اکاؤنٹنگ سوفٹ ویئر پیکج ہے جو اکاؤنٹنگ ٹرانزیکشنز کو ریکارڈ اور پراسس کرتا ہے۔ یہ اکاؤنٹنگ کی معلومات کے نظام کے طور پر کام کرتا ہے۔
06۔ سرچ انجن اپٹیمایزیشن: ⬅️ سرچ انجن اپٹیمایزیشن سرچ انجنوں پر مفت اور قدرتی تلاش کے نتائج کے ذریعہ کسی ویب سائٹ پر ٹریفک کی مقدار اور معیار کو بڑھانے کا عمل ہے۔
07۔ ورڈپریس: ⬅️ ورڈپریس ایک مقبول سافٹویئر ہے جس کے ذریعے متعدد اقسام کی ویب سائٹس بشمول بلاگز اور ای کامرس اسٹور بنائے جا سکتے ہیں۔
08۔ گرافک ڈیزائننگ: ⬅️ گرافک ڈیزائن تحریر اور تصویر کے ذریعے بصری مواصلات کا کام ہے۔ اس میں عام طور پر لوگو بنائے جاتے ہیں اور ایڈٹنگ کی جاتی ہے۔ اس کے لیے عام طور پر ایڈوبی کے سافٹویئرز کو استعمال کیا جاتا ہے۔
09۔ آٹوکیڈ: ⬅️ آٹو کیڈ (AutoCAD) ایک تجارتی سافٹ ویئر ہے جسے دورِ حاضر میں انجینئری / ڈیزائن سے متعلق شعبہ جات میں عام طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔
10۔ تخلیقی تحریر: ⬅️ تخلیقی تحریر ایسی تحریر ہے جو عام پیشہ ورانہ، صحافیانہ، تعلیمی، یا ادبی فارم کی حد سے باہر ہو۔
☘️۔☘️۔☘️۔☘️۔☘️
📌 ڈیجی سکلز کی خصوصیات :-
01۔ ڈیجی سکلز کی سب سے بڑی خصوصیت یہ ہے کہ اس کے تمام کورسز اردو زبان میں ہیں۔
02۔ ڈیجی سکلز پاکستان کا اپنا پروگرام ہے۔
03۔ ڈیجی سکلز کے کورسز تک ہر پاکستانی رسائی حاصل کر سکتا ہے۔
04۔ ڈیجی سکلز سے کورسز کرنے کے لیے کوئی ڈگری مطلوب نہیں ہے۔ بس آپ کو بیسک انگلش آنی چاہیے۔
05۔ یہ مکمل طور پر آن لائن ہے۔ آپ کے پاس بس انٹرنیٹ کی سہولت ہونی چاہیے۔
06۔ اس میں وقت کی مکمل آزادی ہے۔ آپ اپنی مرضی سے کسی بھی وقت لیکچر سن سکتے ہیں۔
07۔ تمام ایکسرسائز اور کوئز آن لائن ہی ہوتے ہیں۔
08۔ مقررہ وقت کے اندر آپ اپنے استاد سے سوال بھی پوچھ سکتے ہیں۔
09۔ جب آپ کا کورس مکمل ہو جاتا ہے تو آپ کو سرٹیفکیٹ بھی دیا جاتا ہے۔
10۔ یہ ہمیں اس قابل بناتا ہے کہ ہم خود سے کوئی کام کاروبار شروع کر سکیں۔
☘️۔☘️۔☘️۔☘️۔☘️
📌 ڈیجی سکلز میں رجسٹر ہونے کا طریقہ :-
01۔ سب سے پہلے آپ کو ڈیجی سکلز پر اپنا اکاؤنٹ بنانا ہو گا۔ اس کے لیے آپ ڈیجی سکلز کی ایپ ڈاؤنلوڈ کریں یا ان کی ویب سائٹ پر جائیں۔
ویب سائٹ کا لنک:
02۔ اکاؤنٹ بنانے کے لیے سائن اپ (Sign Up) کے آپشن پر کلک کریں۔ اس میں اپناد⁷رست نام، ای-میل ایڈریس اور پاس ورڈ ڈالیں۔ اس کو ویریفائی کریں۔
03۔ آپ کا اکاؤنٹ بن چکا ہے۔ اور اب آپ کسی بھی وقت اپنا اکاؤنٹ کھول سکتے ہیں۔
04۔ اکاؤنٹ کھولنے کے لیے لاگ ان (Log in) کے آپشن پر جائیں اور ای-میل اور پاس ورڈ ڈال کر لاگ ان کریں۔
05۔ اس کے بعد پروفائل میں جا کر اپنی تمام معلومات درج کریں اور ہو سکے تو تصویر بھی اپلوڈ کریں۔ اس بات کا خیال رکھیں کہ آپ کی تمام معلومات درست ہوں۔
06۔ اب آپ نے کورس کی رجسٹریشن کرنی ہے۔ رجسٹریشن تبھی ہو سکتی ہے جب پلیٹ فارم نے اس کو کھولا ہو جیسا کہ یکم جنوری کو کھولی جائے گی۔یہ صرف ویب سائٹ سے ہو سکتی ہے، ایپ میں یہ آپشن نہیں ہے۔
07۔ یکم جنوری کو صبح گیارہ بجے رجسٹریشن کھول دی جائے گی۔ آپ نے رجسٹریشن کے آپشن پر جا کر ایک یا دو کورسز کو سیلیکٹ کر کے سبمٹ کروا دینا ہے۔ نئے لوگوں کے لیے پہلی بار میں فری لانسگ کورس لازمی ہو گی۔ اسکے بعد وہ اپنی مرضی کا انتحاب کر سکتے ہیں۔
08۔ رجسٹریشن اوپن ہوتے ہی کوشش کریں جتنی جلدی ہو سکے رجسٹر ہو جائیں کیونکہ سیٹیں پوری ہوتے ہی رجسٹریشن بند کر دی جائے گی۔
09۔ رجسٹر ہونے کے بعد بس آپ کو انتظار کرنے ہو گا۔ فروری سے لیکچرز بھیجنا شروع کر دیے جائیں گے۔
10۔ اگر آپ رجسٹریشن سے رہ جاتے ہیں یا اگر آپ سرٹیفکیٹ حاصل نہیں کرنا چاہتے، تو آپ یو ٹیوب سے بھی ڈیجی سکلز کے لیکچرز سن سکتے ہیں۔
☘️۔☘️۔☘️۔☘️۔☘️
📌 ڈیجی سکلز کے کورس کی معلومات :-
01۔ ایک وقت میں زیادہ سے زیادہ دو کورسز کیے جا سکتے ہیں۔
02۔ ایک کورس کی مدت تقریباً تین ماہ (١٢ ہفتے) ہوتی ہے۔
03۔ ہر کورس 60٪ ویڈیوز پر، 25٪ کوئز پر اور 15٪ ایکسرسائز پر بیس کرتا ہے۔ جس میں سے آپ کو پاس ہونے کے لیے کم از کم 50٪ پورا کرنا ہوتا ہے۔
04۔ ہر پیر کو ١١ بجے پورے ہفتے کے ویڈیو لیکچرز بھیج دیے جاتے ہیں جو آپ کسی بھی وقت سن سکتے ہیں۔ لیکچرز صرف ڈیجی سکلز کی آفیشل ویب سائٹ یا ایپ پر سنیں۔
05۔ ہر کورس میں کل چار کوئز ہوتی ہیں جو mcqs ٹائپ کی ہوتی ہیں اور ان کے لیے وقت بھی مخصوص ہوتا ہے۔
06۔ ہر کورس میں کل چار ایکسرسائز ہوتی ہیں جن میں آپ نے کوئی عملی کام کرنا ہوتا ہے۔ پھر ایم۔ایس۔ ورڈ (MS Word) میں اس کے سکرین شاٹ پیسٹ کر کے یا لکھ کر جمع کروانا ہوتا ہے۔
07۔ جوں جوں آپ کام کرتے جاتے ہیں آپ کی پرسنٹ ایج بھی بڑھتی جاتی ہے۔
08۔ کورس مکمل ہونے کے بعد تقریباً ایک ماہ کی مدت میں آپ کا سرٹیفکیٹ جاری کر دیا جاتا ہے۔
☘️۔☘️۔☘️۔☘️۔☘️
📌 نیز،
✔️ اگر اس تحریر میں کوئی غلطی ہو تو ضرور اصلاح فرمائیں۔
✔️ اگر کوئی ایسی بات ہو جو مجھ سے رہ گئی تو آپ ضرور بتائیں۔
✔️ اگر کسی کو مزید کوئی سوال ہو یا رجسٹریشن، وغیرہ میں کوئی مسئلہ پیش آ رہا ہو تو مجھ سے رابطہ کر سکتا ہے۔
✔️ مستقبل میں آپ کے لیے ایسے ہی پلیٹ فارمز کے بارے میں معلومات لے کر آتا رہوں گا۔
شکریہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
☘️۔🍁۔☘️۔🍁۔🌷۔🍁۔☘️۔🍁۔☘️
پاکستان گورنمنٹ کی طرف سے مفت کورسز کی انرولمنٹ
اس لنک پر جاکر کروائیں۔
Digiskills
اہم کورسز ہیں۔ ان میں سے کوئی بھی دو کورس لے سکتے ہیں۔
آٹو کیڈ
فی لانسنگ
ورڈ پریس
کریٹو رائٹنگ
گرافکس ڈیزائننگ
SEO
وغیرہ اپنی پسند کے کسی کورس میں انرول ہوکر کچھ نیا سیکھی
Details in English language 👆👆
مزید معلوم کیلئے ویب سائٹ پر موجود ہمارے سوشل اکاونٹس یا وٹس ایپ پر رابطہ کرسکتے ہے۔

0 Comments
Assalamualaikum