Malal Dard novel episode 11 & 12




پہلا اور دوسرا قسط

تیسرا اور  چوتھا قسط

پانچواں اور چھٹا

ساتواں اور آٹھواں 

 قسط نمبر 10'9


 قسط نمبر 11'12
ناول :--- ملال درد
مصنفہ:- حاجرہ یاسمین

: پورے حال میں سٹوڈینٹسی یہاں وہاں گھوم رہے تھے   حال  کھچا کھچ بھرا ہوا تھا۔۔۔

ابھی تھوڑی ہی دیر میں الوداعی تقریب کا آغاز ہونے والا تھا۔

شیث۔۔۔۔

ملحان سناؤ کیا سین ہے کس کی فرسٹ پوزیشن  سین ہے۔

ملحان ۔۔۔۔۔۔

یار کیا کہہ سکتے ہیں ردا ،ام رومان تمہارا اور علی کا ہی مقابلہ لگ رہا۔۔

تم بتاؤ تمہارے پیپر کیسے ہوئے تھے؟

شیث ۔۔۔۔۔

یار بس ہو گے تھے تنگ مت کرو ۔۔

،،،تمام طالبعلم آپس کی خوشگپیوں میں مشغول تھے کہ پروفیسر نواز اکبر کی آواز نے سب کی توجہ اپنی جانب مبذول کروائی۔

پروفیسر نواز اکبر۔۔۔۔

سٹوڈینٹس اب اس تقریب کا اختتام ہوا چاہتا ہے اور باہر پرنسپل آفس کے گرین بورڑ پر ٹاپر کی لسٹ آویزں کر دی گئی ہے ۔۔شکریہ۔۔۔

سکندر۔۔۔۔

یاروکی دیکھ زرہ۔

وکی.... دیکھ لیا ہے کسی کا نام نہیں ہے پہلی تین لسٹو ں میں تو کہیں کالج نے ریڈ لسٹ میں تو نہیں شامل کر لیا ہم سبکو۔

گولڈی۔۔۔

ہٹو بھائی کیا باتیں کر رہے ہو۔ہو گا کیوں نہیں ہو گا۔

پیچھے سے ہنسی کی آوازیں سن کر سب کی توجہ ان کی جانب مبذول ہوئی۔۔

محان۔۔

ہنستے اور تالیاں بجاتے ہوئے شیث کو مبارک باد دیتے ہوئے اونچی اونچی آواز میں شیث کو مبارک باد دے رہا تھا۔

شیث یار فرسٹ پوزیشن یار تم نے تو میدان مار لیا۔

شیث۔۔۔۔۔

ہاہاہاہاہاہاہا۔۔۔صرف میں نے ہی نہیں آپکی بھابھی نےبھی۔

ملحان۔۔۔

کیا مطلب؟؟؟؟؟؟

شیث۔۔۔

یار ۔میری اور رومان کی لاسٹ سنڈے اینگیجمٹ ہوئ۔رومان چاہتی تھی کہ  ریزلٹ کے بعد سبکوپتہ چلے ۔

ملحان۔۔۔۔

اوہوووووو۔تبھی اس دن ملحان کی بات سن کر تم نے دوڑ لگا دی تھی۔۔۔

شیث۔۔۔


جی ہاں اور دیکھو زرہ اس دوڑ نے رومان کو میرا بنا دیا۔

دونوں ہنستے ہوئے۔

ملیحہ۔۔۔۔

رومان بہت مبارک ہو ایک ساتھ اتنی خوشیاں ماشاءاللہ۔۔۔

رومان۔۔۔۔

شکریہ ملیحہ۔۔۔۔میلحہ تم اوگی نا نکاح پر اگلے جمعے۔

ملیحہ۔۔۔

ہاں ہاں ضرور  انشاءاللہ۔

_____________________________نسرین بیگم۔۔۔۔

بی اماں کتنا عجیب لگ رہا ہے نہ گھر خالی خالی بی اماں کبھی سوچا نہ تھا کہ رومان کو اتنی جلدی اس گھر سے بیھیج دینگے۔۔

بی اماں۔۔۔۔ 

بس بہو۔اداس مت ہو شکر کرو کہ بچی کو اتنا اچھا گھر ملا اس کے اچھے نصیب اور نئ زندگی کے لیے دعائیں کیا کرو۔ماں کی دعائیں اولاد کےحق میں قبول ہوتیں۔۔

نسرین بیگم۔۔۔۔

بی اماں اللہ میری رومان کو ہمیشہ خوش رکھے۔۔۔بس ایک عجیب سی کیفیت میں ہوں  ماں ہو نہ۔

_____________________________رومان اور شیث۔۔۔

اللہ۔کے حضور سجدہ شکر بجاتے ہوے۔

شیث۔۔۔۔۔

رومان پتہ ہے میں نے بہت دعاؤں سے مانگا ہے تمہیں اور اللہ نے  مجھےکس نعمت کے بدلے تمہارا ساتھ دیا میں نہیں جانتا۔

رومان۔۔۔

شیث دعائیں صرف اپ نے نہیں بلکہ میری ہر دعا میں شامل تھے   میں بچپن سے جس ہمسفر کا خواب دیکھتی تھی  اس خواب کے تعبیر ہیں آپ۔ اس رب نے اپکو ہر مشکل میں میری لے بھیجا آپ نے کالج میں میری عزت کی لاج رکھی۔۔

میں  ہمیشہ آپکی فرمابردار رہونگی۔اپ میرے انت الحیات ہیں میری کل کائنات ہیں۔

۔۔۔۔۔

حقیقی محبت کی حسین وادی دو دلوں کو قریب کر رہی تھی  محبت دلوں  میں اترتی عشق کی انتہا کو چھو رہی تھی ۔۔۔۔

____________________________جوش۔۔۔۔

ممی ممی کہاں ہے آپ ممی ۔

میگھن۔۔۔

ہاں یہاں۔ ہوں بتاؤ کیتھرین کا کچھ پتا چلا کچھ کہا اس۔ پوپ نے۔

جوش۔۔۔

جی ممی اس پوپ کی تو کورٹ میں زبان چلی پر ممی

میگھن۔۔۔

پر کیا جوش بتاؤ میرا دل ڈوبا جا رہا ہے۔۔

ممی وہ ۔

میگھن۔۔۔۔۔

کیا وہ بولو جوش کہاں ہے میری بچی کہاں ہے کیتھرین۔۔

میگھن روتے ہوئے۔

جوش۔۔۔۔۔

ممی پوپ نے اعتراف کیا ہے کہ اس نے کیتھرین سے فلیٹ کے کاغذات پر دستخط کروانے کے بعد اسے کسی کو بیچ دیا ہے۔

میگھن۔۔۔۔۔

کیا بکواس ہے یہ اسے کیسے بیچ دیا جیتی جاگتی انسان تھی میری بچی  پتہ نہیں کسحال میں ہو گی۔۔میگھن روتے ہوئے ۔

جوش ۔۔۔۔۔۔ممی یہی سچ ہے میں نے کچھ لوگوں سے پتہ کروایا ہے کچھ وقت لگے گا پر میں پہنچ جاؤنگا کیتھرین تک۔۔۔۔

_____________________________سکندر ۔۔۔۔۔

گولڈی کس مصیبت میں پھنسا دیا ہے یار تو نے مجھے اب دیکھ وہ بابا کب سے میرے فلیٹ کے چکر لگا 9 ماہ ہو گے ہیں کہتا ہے یہی ہیں میری بیٹی کل تو  پولیس ریٹ بھی ہوئ وہ  تو اچھا ہوا وکی اور ارشد نے بر وقت پہنچ کر مال پارٹی تک پہنچا دیا۔ ورنہ کل تو ہم گے تھے ۔۔۔

گولڈی۔۔۔۔۔

سکندر دیکھ لو جس بزنس کو تیرے ابا جی اتنے سالوں میں اتنا منافع نہ دے سکے ہم نے مل کر اسے کتنا پرفٹ دیا۔۔

سکندر۔۔۔۔ 

ارے ارے اگر میرے ابا جی کو خبر ہوئی کہ یہ کیسے اتنی تیزی سے ترقی کر رہا ہے تو قبر سے اٹھ کر ا جائے گے حساب مانگنے۔۔۔۔

سب ہنستے ہوئے۔  

_____________________________شیث۔۔رومان کے چہرے سے بالوں کی نازک لٹھ ہٹاتا اپنے پوروں کی تپش سے رومان کےسرخ چہرے پر مزید سرخی بکھرتے ہوئے  بولا   رومان۔ جانتی ہو ہمیشہ سے ہی کسی اسے  وجود کی تمنا کی جسے میرے سوا کسی آنکھ نے نہ دیکھا ہو۔۔

رومان کےچہرے پر حیا کے شوخ رنگ مزید گہرے ہوتے گے ۔۔

رومان۔۔۔۔

جانتی ہوں اور  اسی لیے میرے رب نے میری تنہاعبادتوں  کے بہترین صلے سے نوازا ہے مجھے۔۔شیث میں نے اپنے رب سے تنہای میں بھی اسی کی مرضی اسی کی خوشی چاہی اور دیکھو وہ کتنا مہربان تھا اس نے مجھے تم سے ملوا دیا۔

شیث نے۔۔۔۔۔۔

رومان کو اپنے قریب کرتے ہوئے اپنی محبت کی مہررومان کی صراحی دار گردن پر ثبت کر کہ اسے دنیا سے بے نیاز کر دیا۔۔۔۔۔

_____________________________بی اماں۔۔۔۔

ارے نسرین بیٹی یہ رومان گل کو تو دیکھو زرہ کیسے ہمیں بھول گئی ہے۔پلٹ کر  ائ بھی نہیں اور دادی کی خبر تک نہیں لی۔۔

نسرین بیگم۔۔۔۔

بس بی اماں  میں بہت خوش ہوں ۔۔میں نے جیسا اپنی بیٹی کے لیے سوچا تھا بلکل ویسا ہی ہے ہمارا شیث۔ہماری رومان کو سمجھنے والا۔

بی اماں۔۔۔۔

بلکل ۔اللہ میری بچی کو بد نظر سے بچاے۔امین

رومان۔۔۔۔

امین آمین ۔

نسرین بیگم۔۔۔

ارے دیکھے زرہ لبمی عمر ہے ماشاءاللہ میری بچی ابھی ہم تمہیں ہی یاد کر رہے تھے۔۔

کیسی ہو کیسے ہو شیث بیٹا۔

شیث اور رومان بیک وقت بولے۔۔۔

الحمداللہ۔

یہ صرف لفظوں کاتکرار نہیں تھا یہ دو دل دھڑکتے تھے ساتھ میں۔ ۔۔۔

بی اماں۔۔ماشاءاللہ ماشاءاللہ۔۔ 

کھانے کی ٹیبل سے فارغ ہوتے ہی رومان بولی۔۔۔

دادی ۔امی اپکو پتہ ہے  میں اور شیث اگلے ماہ عمرہ کرنے جارہے ہیں۔

نسرین بیگم۔۔۔۔

ماشاءاللہ ماشاءاللہ ۔۔۔بہت خوشی ہوئی بیٹا۔۔

بی اماں۔۔جگ جگ جیو میرے بچو اللہ حاسدوں سے بچاے۔

نکلتے ہوئے دادی نے رومان اور شیث کے سر سے پیسے وار کر کسی غریب کو دینے کی تلقین کی۔ ۔

_____________________________رفعت بیگم۔۔۔۔

سکندر بیٹا شادی کر لو اب میں بوڑھی ہو گی ہوں اور گھر نہیں سنبھالا جاتا ۔۔

سکندر ۔۔۔ 

تو کس نے کہا ہے گھر سنبھالیں اتنے نوکر چاکر مفت کی تنخواہوں لینے کےلئے رکھیں ہیں۔۔۔

رفعتِ بیگم۔۔۔۔

ارے بیٹے  نوکروں سے کام نکلوانا بھی ایک کام ہے اور کچھ کام تو صرف گھر کی عورت ہی کر سکتی ہے۔

سکندر ۔۔۔۔۔  

کر لونگا اتنی بھی کیا جلدی ہے

رفعت۔ بیگم۔۔۔۔

ہاں جب میں مر جاؤنگی۔۔

سکندر۔۔۔۔

ارے امی کیسی باتیں کرتی ھیں آپ مرے آپکے دشمن۔۔

رفعتِ بیگم ۔۔

ہاں تو پھر کر لو۔۔

سکندر ۔۔کرلونگا۔بس تھوڑا صبر کچھ حساب چکتاکرنے ہیں انکے بعد ۔۔۔

اپنے گندے ارادوں  کوذہن میں تشکیل دیتاسکندر ایک شرارتی مسکراہٹ لب پے سجاے بولا۔

_______________________________دادی۔  ۔۔۔۔

ارے رومان بیٹاجلد ی سے شیث کو کال کرو کہاں رہ گیا ہے یہ لڑکا کل نکلنا ہے تم لوگوں نے اور اس کے گھر آنے کا وقت دیکھو۔

رومان۔۔۔

جی دادی کی تھی کال وہ بس ٹکٹ  کنفرم کر کے امی کو بتانے کے  لے تھے تاکہ وہ جلدی آج جائیں صبح 

دادی ۔۔  

چلو وہ تو ٹھیک ہے پر پتہ نہیں میرادل بیٹھا جا رہا ہے۔

رومان۔۔۔۔ 

دادی آپ پریشان نہ ہوں میں ایک دفعہ پھر سے کال کر دیتی۔

السلامُ علیکم ورحمتہ وبرکاتہ۔۔کہاں ہیں آپ شیث دادی پریشان ہو رہیں کب تک آئینگے۔

شیث۔۔۔۔

بس راستے میں ہوں آخر تمہاری زندگی کی سب سے بڑی خواہش اور  خواب پورا ہونے جارہا  بس تمہارے لیے ایک گفٹ لینے کے لے روکا ہوں دس مینٹ میں پہنچا۔

رومان۔۔۔۔

جلدی آیئں دادی کھانے پے ویٹ کررہںیں ۔

شیث۔  ۔۔۔۔۔

جی جناب جو حکم آپکا۔

رومان۔     ۔۔۔۔۔

دادی بس،ارہے ہیں شیث دس منٹ میں ۔میں زرہ نمازپڑھ لوں۔

دادی جی بیٹا جاؤ۔

رومان۔۔۔۔۔۔

اے میرے مالک تیرا لاکھ لاکھ شکر ہے آج میری زندگی میں ایسا کوئی خواب نہیں جو دیکھا ہواور پورا نہ ہو وہ خواب جو میں کب سے دیکھتی  آرہی ہوں اپنے محرم کی راہنمائی میں تیرے گھر کی زیارت کا آج پوراہورہا ہے۔بابا کے جانے کہ بعد زندگی رک سی گئی تھی شیث کی راہنمائی میں پھر سے چلنا شروع کیا ہے۔ میرے مالک تیرا جتنا بھی شکر کروں کم ہے۔۔

یہاں رومان شیث کی سلامتی اور خوشی کی دعائیں مانگ رہی تھی وہاں شیث رومان کے لیے خریدے گئے گجروں میں رومان کی حسن وحیا کو محسوس کر رہا تھا۔۔۔۔۔


پر قدرت کو کچھ اور ہی منظور تھا،،،

دادی۔۔۔۔۔۔

رومان رومان گل بیٹا یہاں او دیکھو کب سے فون کی گھنٹی بج رہی۔

رومان جی کون۔۔۔۔ 

دوسری طرف سے۔۔۔

یہ۔۔۔مسٹرشیث کا گھر ہے ؟

رومان۔۔ 

جی بلکل میں انکی وائف بات کر رہی ہوں۔

۔۔۔۔۔جی مسٹرشیث کاایکسیڈینٹ ہؤا ہے اور وہ سٹی ہسپیٹل میں ہیں۔




جاری ہے۔۔۔۔۔

Post a Comment

0 Comments

'; (function() { var dsq = document.createElement('script'); dsq.type = 'text/javascript'; dsq.async = true; dsq.src = '//' + disqus_shortname + '.disqus.com/embed.js'; (document.getElementsByTagName('head')[0] || document.getElementsByTagName('body')[0]).appendChild(dsq); })();
Do you have any doubts? chat with us on WhatsApp
Hello, How can I help you? ...
Click me to start the chat...