اے اردو ترا خدا نگھباں (مزاحیہ تحریر کاف اور قاف میں فرق)


 اردو بولنے والوں سے التماس ہے کہ بس ایک مائکرو ملی میٹر آگے بڑھنے کی مشقت اٹھا کر ق کی مشق کر لیجئے۔ 

اور اسی طرح غ کی۔ 

غور کیجئے کہ آپ ک اور گ کتنا اچھا بول لیتے ہیں،بس ک سے ذرا سا اور حلق کی جانب زبان کی مشق کرنی ہے اور قاف بہت عمدگی سے ادا ہو جائے گا۔ 

اور گ سے ذرا ہی آگے غین کا مخرج ہے۔ 

روز مرہ باتوں میں خود اپنی نگرانی کیجئے ۔

کیا آپ کہتے ہیں کہ کبلہ کس طرف ہے ؟ یا قبلہ کہتے ہیں۔ 

کہوہ بنتا ہے یا قہوہ ؟ 

قائد یا کائد ۔

گلطی تو اسکی تھی ؟ یا غلطی ؟

گسہ تو سن کر غصہ آجاتا ہے 

گم سے نہیں ٹوٹتا انسان  غم سے ٹوٹتا ہے ،گم سے تو جڑنا چاہیےنا! ۔ 

 

ہمارے پاس دو انتہائیں ہیں ایک اگر کہیں گے کہ 

 واکعی کابل تکلید اور فکید المثال استکبال کیا ہے، تو دوسری انتہا یہ کہ 


ایسے قہنے والوں سے التماس ہے قہ  اپنے قاف قو قوشش قر قے ٹھیق قر لیجیے۔ اغر آپ قو دقت ہوتی ہیغی تو ہمیں بھی قوفت ہوتی ہے۔

فرح رضوان


# اے اردو ترا اللہ نگہبان۔

Post a Comment

0 Comments

'; (function() { var dsq = document.createElement('script'); dsq.type = 'text/javascript'; dsq.async = true; dsq.src = '//' + disqus_shortname + '.disqus.com/embed.js'; (document.getElementsByTagName('head')[0] || document.getElementsByTagName('body')[0]).appendChild(dsq); })();
Do you have any doubts? chat with us on WhatsApp
Hello, How can I help you? ...
Click me to start the chat...