اردو کی کچھ غلطیاں قابلِ معافی نہیں قابلِ تلافی ہوتی ہیں ۔
ایک پوسٹ نظر سے گزری جس پر لکھا تھا۔
" دوستوں کے ساتھ فحش پارٹی " ساتھ تصاویر بھی تھیں، فحاشی کی بجائے بُھنی ہوئی مچھلی نظر آ رہی تھی تو اندازہ یہی لگایا کہ موصوف " فِش پارٹی " لکھنا چاہ رہے تھے ۔
ایک شادی کی تصویر کے نیچے لکھا تھا " اللہ آپ کا سواگ قائم رکھے " یقیناً ذہن میں " سہاگ" ہی ہوگا۔
کئی طالب علم علامہ اقبال پر مضمون لکھتے ہوئے آغاز ہی" شاعرِ مشرک " سے کرتے ہیں۔
آج بھی کئی نیم خواندہ محرر FIR میں " دفع 140 " ہی لکھتے ہیں سوچتی ہوں ان کے مجرم مفرور نہیں دفعان ہوجاتے ہوں گے ۔
کچھ لوگ انگریزی کو اردو کرنے کے چکر میں مارے جاتے ہیں ۔ ایک نیم پڑھے لکھے صاحب نے ایک خاتون کو متاثر کرنے کے لیے اردو رسم الخط میں گلہ کیا،
" میں نے آپ کو کئی بار مساج کیا لیکن آپ نے کبھی مجھے جوابی مساج نہیں کیا۔۔۔" اصل میں وہ تو " Message " ہی لکھنا چاہ رہے تھے ۔ یہ تو خاتون ہی وفا کو دغا پڑھتی رہیں۔
کچھ غلطیاں صرف فاش ہی نہیں فحش بھی ہوتی ہیں۔😃
آصفہ عنبرین قاضی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
0 Comments
Assalamualaikum