🛑انگلش کی دسویں کلاس
سب سے پہلے یہ سوچ لیں کہ کسی بھی کام کو شروع کرنے کے بعد اسے تکمیل تک پہنچایا جاتا ہے رستے میں چھوڑا نہیں جاتا_
کیونکہ اللّہ بھی اسی کام کو پسند کرتا ہے جس میں مستقل مزاجی پائی جائے_
اب شاید یہ کلاس بہت لوگوں تک نہ پہنچ پائے اور زیادہ لوگ اس سے سیکھ نہ پائیں لیکن جو ایک دو لوگ بھی سیکھیں وہ کمنٹس میں بتا دیں تاکہ میں پہلے دن کی موٹیویشن کے ساتھ جاری رہوں ورنہ تھک جاؤں گی_
اگر آپ مزید بھی کسی کو بتانا چاہیں تو یہ آپ کے اور میرے لیے ایک قسم کا صدقۂ جاریہ ہو گا_
تو چلیں پھر شروع کرتے ہیں بسم اللّہ_
پچھلی کلاس میں ہم نے Parts of speech کے تین حصے کیے تھے_
Noun, Pronoun, Adjective
اب ہم دو حصے مزید کریں گے وہ ہیں:
4: Verb ( فعل/کام، یہ ہم پہلے کر چکے ہیں کہ کسی کام کا کرنا یا ہونا)
5: Adverb (کسی کام کی خاصیت یعنی خوبصورت لکھائی، تیزی سے بھاگنا، اچھا بولنا وغیرہ)
اب پچھلی کلاس میں ہم نے سیکھا تھا کہ ایک انسان تھا، وہ بہادر تھا_
اب ہم اسکا کام دیکھیں گے_
"وہ بہادری کے ساتھ لڑتا تھا۔"
یعنی کام ہے "لڑنا"، اور کام کی خاصیت، "بہادری کے ساتھ"
اسی طرح اگر کہیں کہ وہ ایمانداری سے تجارت کرتا تھا_
یعنی کام ہے"تجارت" اور کام کی خاصیت "ایمانداری کے ساتھ"
پچھلی اور آج کی کلاس کے جملوں کو انگلش میں بھی دیکھ لیتے ہیں_
He is a man. وہ آدمی ہے
He is brave. وہ بہادر ہے
He fights bravely/ He trades honestly. وہ ایمانداری سے تجارت کرتا ہے/بہادری سے لڑتا ہے۔
پہلے جملے میں ناؤن، دوسرے میں پروناؤن اور خاصیت تیسرے جملے میں کام اور کام کی خاصیت واضح ہے_
یہ تو اس کے اصول ہو گئے اردو میں، اب انگلش دیکھتے ہیں_
Noun = کسی کا بھی نام
Pronoun = نام کی جگہ جو لفظ آئے
Adjective = ناؤن کی خاصیت
Verb = ناؤن کا کام/یا کوئی بھی کام
Adverb = کام کی خاصیت
ان کو کسی جملے میں شامل کرنے کے لیے کی جانے والی تبدیلیاں:
پہلے تین تو ویسے کے ویسے ہی آئیں گے جبکہ ورب مختلف حالتوں میں بدلتا ہے_
ایڈورب کی انگلش دھیان سے لکھنی ہے کیونکہ یہ پہلی حالت میں Verb یا Adjective ہوتا ہے، پھر ان کے ساتھ "ly" لگا کر اسے ایڈورب بناتے ہیں، جیسے:
Honest, Honestly
Brave, Bravely
Simple, Simply
Speak kindly.
یعنی سادہ لفظوں میں یہ کہ کسی "خاصیت" کے ساتھ "ly" لگا دینے سے Adverb بن جاتا ہے_
تھوڑی سی کنفیوژن ہو سکتی ہے لیکں پوچھ لینا ہے کنفیوز نہیں ہونا_
https://chandonlinecademy.blogspot.com/2022/01/english-language-class-10.html
خوش رہیں سلامت رہیں_
منجانب
🌙 *چاند آنلائن اکیڈمی* 🌙
🌐 𝗪𝗲𝗯𝘀𝗶𝘁𝗲:
👉 chandonlinecademy.blogspot.com
🔸 𝐅𝐨𝐥𝐥𝐨𝐰 𝐮𝐬 𝐨𝐧 𝐒𝐨𝐜𝐢𝐚𝐥 𝐌𝐞𝐝𝐢𝐚 📣
💟 𝗜𝗻𝘀𝘁𝗮𝗴𝗿𝗮𝗺: https://bit.ly/3hn5GC4
👍 𝗙𝗮𝗰𝗲𝗯𝗼𝗼𝗸: https://bit.ly/362tsho
🤝 𝗟𝗶𝗻𝗸𝗲𝗱𝗜𝗻: http://bitly.ws/wevC
🎥 𝗬𝗼𝘂𝗧𝘂𝗯𝗲: https://bit.ly/3hoAIJx
✅ مزید ڈیٹیلز کیلے ہمارا نمبر ضرور سیو کر لیں.
𝐂𝐨𝐧𝐭𝐚𝐜𝐭 𝐮𝐬 𝐟𝐨𝐫 𝐦𝐨𝐫𝐞 𝐃𝐞𝐭𝐚𝐢𝐥𝐬👇
☎️ 𝗣𝗵𝗼𝗻𝗲: 03128148952
📲 𝗪𝗵𝗮𝘁𝘀𝗔𝗽𝗽:
👉https://wa.me/message/PLFATRCUSDBPH1
0 Comments
Assalamualaikum