🛑انگلش کی گیارہویں کلاس
ہم Parts of speech کر رہے ہیں جن کے پانچ parts ہو چکے ہیں اور باقی تین بچتے ہیں_
آج وہی تین کریں گے اور کل سے ان شااللّہ پھر Tenses کی طرف آئیں گے_
تو چلیں پھر شروع کرتے ہیں بسم اللّہ_
ہماری آج کی کلاس میں ہم پڑھیں گےPreposition, Conjunction اور Interjection_
6: Preposition (یہ کسی بھی ناؤن/پروناؤن سے پہلے ناؤن کا اپنی جگہ، وقت، ڈائریکشن یا اوبجیکٹ سے ریلیشن واضح کرتا ہے جیسے: پر، طرف، پیچھے، سامنے، اوپر، نیچے وغیرہ)
7: Conjunction (یہ کسی بھی طرح کےدو جملوں کو آپس میں ملانے والے ایک لفظ کو کہتے ہیں جیسے اور, یا، لیکن وغیرہ)
8: Interjection (کسی بھی جذبے کے اظہار کو کہتے ہیں جیسے: واؤ، افسوس، بہت خوب وغیرہ)
تھوڑی تفصیل میں جاتے ہیں_
جب ہم کسی جگہ وقت یا کسی سمت کی جانب اشارہ کرتے ہیں تو وہاں پراپوزیشن استعمال ہوتا ہے جیسے:
"In" the basket (میں) / "On" the flour (پر) / "At" the door / "Under" the box (نیچے) / "Between" the cats (درمیان) / "Behind" the table (پیچھے) etc.
اور بھی بہت سے ہیں جو کہ نیچے تصویر میں ان کے استعمال کے ساتھ دیے گئے ہیں_
جب دو جملوں کو آپس میں ملانا ہو تو درمیان میں جو ایک لفظ لگاتے ہیں وہی کنجنکشن ہے جیسے:
وہ صبح اٹھتا ہے "اور" سیر کو جاتا ہے
وہ سکول جاۓ گا "یا" چھٹی کرے گا
وہ بیمار ہے "لیکن" پڑھ رہا ہے
ان میں "اور"، "یا"، "لیکن" تینوں ایسے الفاظ ہیں جو دو مکمل جملوں کو آپس میں ملاتے ہیں، یہی کنجنکشن ہے_
And, Or, But
کسی جذبے کے واضح اظہار کو interjection کہتے ہیں جیسے کسی دکھی بات پر "افسوس" کہنا، یا کسی خوشی کی بات پر "واؤ/بہت اچھے" اور ایسے دوسرے الفاظ کہنا اور ساتھ میں expressions بھی واضح کرنا_
"ارے واہ" آپ پہنچ گئے / "افسوس" تمہارا رزلٹ اچھا نہیں آیا / "بہت خوب" آج ہم سیر کو جائیں گے
Hurrah!, Wow!, Alas!, Sad!,
یہ چیزیں تھوڑی سی مشکل ہیں لیکن سمجھ کر پڑھیں تو بہت ہی آسان اور مزیدار ہے_
امید ہے سر ہر سوار کر کے نہیں بلکہ دل لگا کر سیکھیں گے_
خوش رہیں سلامت رہیں_
https://chandonlinecademy.blogspot.com/2022/01/english-language-class-11.html
منجانب
🌙 *چاند آنلائن اکیڈمی* 🌙
🌐 𝗪𝗲𝗯𝘀𝗶𝘁𝗲:
👉 chandonlinecademy.blogspot.com
🔸 𝐅𝐨𝐥𝐥𝐨𝐰 𝐮𝐬 𝐨𝐧 𝐒𝐨𝐜𝐢𝐚𝐥 𝐌𝐞𝐝𝐢𝐚 📣
💟 𝗜𝗻𝘀𝘁𝗮𝗴𝗿𝗮𝗺: https://bit.ly/3hn5GC4
👍 𝗙𝗮𝗰𝗲𝗯𝗼𝗼𝗸: https://bit.ly/362tsho
🤝 𝗟𝗶𝗻𝗸𝗲𝗱𝗜𝗻: http://bitly.ws/wevC
🎥 𝗬𝗼𝘂𝗧𝘂𝗯𝗲: https://bit.ly/3hoAIJx
✅ مزید ڈیٹیلز کیلے ہمارا نمبر ضرور سیو کر لیں.
𝐂𝐨𝐧𝐭𝐚𝐜𝐭 𝐮𝐬 𝐟𝐨𝐫 𝐦𝐨𝐫𝐞 𝐃𝐞𝐭𝐚𝐢𝐥𝐬👇
☎️ 𝗣𝗵𝗼𝗻𝗲: 03128148952
📲 𝗪𝗵𝗮𝘁𝘀𝗔𝗽𝗽:
👉https://wa.me/message/PLFATRCUSDBPH1
0 Comments
Assalamualaikum