English language class 14

 

##Englishclass 14

🛑انگلش کی چودھویں کلاس


السلام علیکم!


امید ہے آپ اچھے سے سیکھ رہے ہیں اور طریقہ بھی آسانی سے سمجھ رہے ہیں_


اگلی کلاس شروع کرتے ہیں بسم اللّہ_


آج ہم دوسرے زمانے کا تیسرا Tense کریں گے_

Past Perfect Tense


تعریف و نشانی: اردو جملے کے آخر میں چکا تھا، لیا تھا، دیا تھا وغیرہ آتا ہے_

انگلش میں ورب کی تیسری فارم لگتی ہے اور ہیلپنگ ورب had استعمال ہوتا ہے_


ایک چیز یہاں نوٹ کرواتی چلوں کہ پہلے ٹینس میں پہلی فارم اور "تا" کی انگلش "s/es" جبکہ دوسرے ٹینس میں دوسری فارم اور "رہا" کی انگلش "ing" اور تیرے ٹینس میں تیسری فارم اور "چکا" کی انگلش کو تیسری فارم پر ہی اکتفا کروایا جبکہ ہیلپنگ ورب دوسرے اور تیسرے ٹینس میں آیا، پہلے ٹینس میں کوئی ہیلپنگ ورب نہیں ہے_

ایک اور بات یہ کہ Perfect Tense میں has,have,had آتا ہے اپنے ٹینس کی وجہ سے اور اس کے بعد ورب کی تیسری فارم آتی ہے has, have, had کی وجہ سے_

ہاں جی has, have, had کے بعد ہمیشہ تیسری فارم آئے گی_


یہ بات سمجھ آ گئی تو سمجھو سارا Tenses کا رولا سمجھ میں آ گیا۔ آگے چلتے ہیں_


 S + H.V/had + 3V + O : فارمولا


لڑکی سو چکی/گئی تھے، بچہ رو چکا تھے، ہم کرکٹ کھیل چکے تھے، وہ واپس آ گئے/چکے تھے، لڑکے سکول جا چکے تھے


سارا ترتیب کا چکر ہے بس لفظوں کی ترتیب ٹھیک کر لیں باقی آسان ہے_


Girl had slept. لڑکی سو چکی تھی

Child had wept. بچہ رو چکا تھا

We had played cricket. ہم کھیل چکے تھے

They had come back. وہ واپس آ چکے تھے

Boys had gone to school. بچے سکول جا چکے تھے


بہت آسانی سے سمجھانے کی کوشش کی ہے پھر بھی کچھ پوچھنا ہو تو پوچھ لیجئے_


خوش رہیں سلامت رہیں_

Post a Comment

0 Comments

'; (function() { var dsq = document.createElement('script'); dsq.type = 'text/javascript'; dsq.async = true; dsq.src = '//' + disqus_shortname + '.disqus.com/embed.js'; (document.getElementsByTagName('head')[0] || document.getElementsByTagName('body')[0]).appendChild(dsq); })();
Do you have any doubts? chat with us on WhatsApp
Hello, How can I help you? ...
Click me to start the chat...