#Englishclass 20
🛑انگلش کی بیسویں کلاس
السلام علیکم!
کلاس شروع کرتے ہیں بسم اللّہ_
کل ہم نے پہلے زمانے کا آخری Tense کیا، آج ہم دوسرے زمانے میں وہی Tense کریں گے_
Past Perfect Continuous Tense
تعریف و نشانی: اردو فقرے کے آخر میں رہا تھا، رہی تھی، رہے تھے وغیرہ آتا ہے_
انگلش میں ورب کی پہلی فارم کے ساتھ ing کا اضافہ ہوتا ہے_
ہیلپنگ ورب had been استعمال ہوتا ہے_
وقت کا تعین ہوتا ہے اور since/for استعمال ہوتا ہے_
مختصراً یہ کہ صرف ہیلپنگ ورب has/have کی جگہ had آنا ہے باقی وہی پرانے طریقے سے کرنا ہے(جس طرح past tense میں 2nd form آتی ہے)
اسلم دو سالوں سے اس آفس میں کام کرتا رہا تھا، بچے کچھ گھنٹوں سے کھیل رہے تھے، لڑکا تین گھنٹے سے پڑھ رہا تھا، وہ صبح سے کام کر رہی تھی، ہم کل شام سے پریشان ہو رہے تھے۔
S + H.V/had been + 1V+ing + O +since/for(Time) فارمولا :
فارمولے کے مطابق چلتے ہوئے لفظوں کو ترتیب دیتے ہیں_
Aslam had been working in this office for two years. اسلم دو سالوں سے اس آفس میں کام کرتا رہا تھا
Children had been playing since few hours. بچے کچھ گھنٹوں سے کھیل رہے تھے
Boy had been reading for three hours. لڑکا تین گھنٹے سے پڑھ رہا تھا
She had been working since morning. وہ صبح سے کام کر رہی تھی
We had been worrying since last evening. ہم کل شام سے پریشان ہو رہے تھے
اب یہاں دیکھیں کہ had کو جمع ناؤن اور واحد ناؤن دونوں کے ساتھ استعمال کیا ہے، کیونکہ یہ بذاتِ خود 2nd form of verb میں آتا ہے_
کچھ سمجھ نہ آئے تو پوچھ لیجئے_
خوش رہیں سلامت رہیں_
0 Comments
Assalamualaikum