#Englishclass 16
🛑انگلش کی سولھویں کلاس
السلام علیکم!
امید ہے آپ لوگ ٹھیک ہوں گے، آج ہم تیسرے زمانے کا دوسرا Tense کریں گے_
شروع کرتے ہیں بسم اللّہ_
Future Continuous Tense
تعریف و نشانی: اردو فقرے کے آخر میں رہا ہو گا، رہی ہوگی، رہے ہوں گے وغیرہ آتا ہے_
انگلش میں ورب کی پہلی فارم کے ساتھ "ing" کا اضافہ ہوتا ہے_
ہیلپنگ ورب "will be/ shall be" استعمال ہوتا ہے_
I, we = shall be
اور باقی فاعلوں (Subjects) کے ساتھ will be استعمال ہوتا ہے_
S + H.V/will be, shall be + 1V+ing + O : فارمولا
اسما کھانا پکا رہی ہوگی، بچہ کرکٹ کھیل رہا ہوگا، ہم کتاب پڑھ رہے ہوں گے، آپ سکول جا رہے ہوں گے، اسلم رو رہا ہوگا۔
اردو لفظوں کو فارمولے کے حساب سے انگلش میں ترتیب دیتے ہیں_
Asma will be cooking food. اسما کھانا پکا رہی ہوگی
Child will be playing cricket. بچہ کرکٹ کھیل رہا ہوگا
We shall be reading book. ہم کتاب پڑھ رہے ہوں گے
You will be going to school. آپ سکول جا رہے ہوں گے
Aslam will be weeping. اسلم رو رہا ہوگا
کچھ سمجھ نہ آئے تو پوچھ لیجئے_
خوش رہیں سلامت رہیں_
0 Comments
Assalamualaikum