#Englishclass 17
🛑انگلش کی سترھویں کلاس
السلام علیکم!
امید ہے آپ لوگ بخیریت ہوں گے_
کل کی چھٹی ہو گئی کیونکہ بہت مصروف دن تھا مگر مجھے خیال آیا کہ جو لوگ سر پر سوار کر رہے ان کو بھی اس طرح ایک موقع مل جائے گا دہرائی کا_
خیر آج کی کلاس شروع کرتے ہیں بسم اللّہ_
ابھی تک ہم نے تیسرے زمانے کے دو Tense کیے ہیں اور اب ہم تیسرا کریں گے_
Future Perfect Tense
تعریف و نشانی: اردو فقرے کے آخر میں چکا ہوگا، چکے ہوں گے، لیا ہوگا، دیا ہو گا وغیرہ آتا ہے_
انگلش میں ورب کی تیسری فارم کے ساتھ ہیلپنگ ورب will have/shall have کا اضافہ ہوتا ہے_
Will/Shall کا استعمال اب آپکو آجانا چاہیے
اگر کسی کو کنفیوژن ہو تو پچھلی کلاسز دیکھ لیں_
S + H.V/will have,shall have + 3V + O : فارمولا
وہ کھانا پکا چکی ہوگی، بچے سکول جا چکے ہوں گے، ہم کتاب پڑھ چکے ہوں گے، لڑکا خط لکھ چکا ہوگا، لڑکی سبق پڑھ چکی ہوگی۔
ترتیب دیتے ہیں فارمولے کے مطابق_
She will have cooked food. وہ کھانا پکا چکی ہوگی
Children will have gone to school. بچے سکول جا چکے ہوں گے
We shall have read book. ہم کتاب پڑھ چکے ہوں گے
Boy will have written letter. لڑکا خط لکھ چکا ہوگا
Girl will have read lesson. لڑکی سبق پڑھ چکی ہوگی
یہ Tense آپکو اگر مشکل لگا ہے تو مطلب ہے کہ آپ نے پچھلی کلاسز نہیں لی، اور اگر اسے سمجھنا ہے تو پچھلی کلاسز کے بعد ادھر آئیے ورنہ مشکل اور کنفیوژن ہی رہے گی_
کچھ پوچھنا ہو تو ضرور پوچھئیے_
خوش رہیں سلامت رہیں_
0 Comments
Assalamualaikum