English language class 18

 

#Englishclass 18

🛑انگلش کی اٹھارہویں کلاس


السلام علیکم!

امید ہے آپ لوگ خیریت سے ہوں گے_


ہمارے Basic Tenses تقریباً ہو چکے ہیں بس ایک tense تینوں زمانوں میں کرنا ہے_

بس آج ہم وہی کریں گے، دراصل یہ ایسا tense ہے جو زیادہ استعمال نہیں ہوتا اور تھوڑا سا confuse tense ہے_

آپ لوگ کنفیوز نہ ہوں اسی لیے میں نے یہ آخر پہ رکھ دیا_


چلیں شروع کرتے ہیں بسم اللّہ_


Present Perfect Continuous Tense


تھوڑا سمجھا دوں کہ یہ ایسا tense ہے جس میں وقت/Time کی بات ہوتی ہے، اور یہ کہ 

جس طرح پچھلے ٹینسز میں continuous اور perfect الگ الگ کیے ہیں، اس میں دونوں ہی tense اکٹھے استعمال ہوں گے_

یعنی ایک دفعہ ایک چیز لو، دوسری دفعہ دوسری چیز لو، اور تیسری دفعہ پہلی اور دوسری دونوں چیزیں لےلو_

مختصراً نام سے واضح ہے perfect اور continuous دونوں ہی ہیں_


اب ان کے اصول یہ ہیں کہ continuous کا ing لیں،

اور perfect کی 3rd form لیں_

اب چونکہ اس کی اپنی بھی ایک شناخت ہے تو وقت/time کا since/for لیں_


ایک آخری چیز یہ کہ اس میں ہیلپنگ ورب صرف ایک خاص طرح کا استعمال ہوتا ہے has اور have، اسے آپ perfect کی نشانی بھی سمجھ سکتے ہیں کیونکہ پرفیکٹ میں ہی has/have آتا ہے، جبکہ اسی کی وجہ سے ورب کی تیسری فارم آتی ہے_


کچھ بھی کنفیوژن لگے تو پوچھ لیجئے_

چلیں اب آتے ہیں Tense کی طرف_


تعریف و نشانی: اردو فقرے کے آخر میں تا رہا ہے، تی رہی ہے، تے رہے ہیں، وغیرہ آتا ہے (یعنی وہ یہ کام کرتا رہا ہے/کرتی رہی ہے/کرتے رہے ہیں)

انگلش میں ورب کی پہلی فارم کے ساتھ ing کا اضافہ ہوتا ہے_

ہیلپنگ ورب has/have

ہیلپنگ ورب کی تیسری فارم has/have کے بعد آئے گی اور وہ بھی ہیلپنگ ورب کا حصہ ہو گی، been

تو یہ ہیلپنگ ورب بن گیا has been/ have been

اب ایک آخری چیز یہ کہ وقت کو کیسے استعمال کرنا ہے؟


وقت کے لیے دو الفاظ مختص ہیں since, for

اب انکو استعمال ایسے کرنا ہے کہ جہاں پتہ ہو کہ وقت کتنا لگا ہے یا وقت کو گِن سکو، وہاں for آئے گا

مثال: دو سال سے، دس سال سے، 4 گھنٹے سے، 2 منٹ سے، 6 صدیوں سے، پرسوں سے، ایک ہفتے سے، چار مہینوں سے_


اس کے متضاد اگر وقت گِنا نہ جاسکے تو since آئے گا

مثال: صبح سے، شام سے، کچھ دن سے، کچھ گھنٹوں سے، کچھ وقت پہلے سے، کچھ سالوں سے وغیرہ_


آج یہی سمجھ لیجئے، Tense ہم کل کریں گے_

کنفیوژن بھرا ٹینس ہے لیکن ذرا سی سمجھ سے سمجھ آ جائے گا_


خوش رہیں سلامت رہیں_

اور کچھ بھی پوچھنا ہو پوچھ لیجیے_

Post a Comment

0 Comments

'; (function() { var dsq = document.createElement('script'); dsq.type = 'text/javascript'; dsq.async = true; dsq.src = '//' + disqus_shortname + '.disqus.com/embed.js'; (document.getElementsByTagName('head')[0] || document.getElementsByTagName('body')[0]).appendChild(dsq); })();
Do you have any doubts? chat with us on WhatsApp
Hello, How can I help you? ...
Click me to start the chat...