English language class 19

 #Englishclass 19

🛑انگلش کی انیسویں کلاس



السلام علیکم!

امید ہے آپ لوگ اچھے ہوں گے_


شروع کرتے ہیں آج کی کلاس بسم اللّہ_

کل ہم نے سیکھا تھا کہ آخری ٹینس کیا ہے اور کہاں استعمال ہوتا ہے_

آج ہم اسے استعمال کرنا سیکھیں گے_


Present Perfect Continuous Tense


تعریف و نشانی: اردو فقرے کے آخر میں رہا ہے، رہی ہے،  رہے ہیں وغیرہ آتا ہے_

جملے میں وقت کا تعین ہوتا ہے_

انگلش میں ورب کی پہلی فارم کے ساتھ ing کا اضافہ ہوتا ہے_

ہیلپنگ ورب has / have

وقت کے لیے since/for استعمال ہوتا ہے_


لڑکیاں دو سال سے کالج جا رہی ہیں، بچے چار گھنٹوں سے کھیل رہے ہیں، میں صبح سے کتاب پڑھ رہا ہوں، لڑکا چار بجے سے سو رہا ہے، آپ دو بجے سے کھانا پکا رہی ہیں_


S + H.V/has been, have been + 1V+ing + O + since/for(time)


Girls have been going to college for two years. لڑکیاں دو سال سے کالج جا رہی ہیں

Children have been playing for four hours. بچے چار گھنٹوں سے کھیل رہے ہیں

I have been reading book since morning. میں صبح سے کتاب پڑھ رہا ہوں

Boy has been sleeping since 4 o' clock. لڑکا چار بجے سے سو رہا ہے

You have been cooking food since 2 o' clock. آپ دو بجے سے کھانا پکا رہی ہیں_


اب یہ نہیں پتہ کہ 4 اور 2 کب بجے تھے، مطلب ابھی دوپہر ہی ہے، شام ہو گئی ہے یا رات ہو چکی ہے، وقت کا نہیں پتہ کے تین گھنٹے لگیں ہیں یا 6 گھنٹے یا ابھی ابھی شروع کیا ہے_

اور صبح کا بھی نہیں پتہ کہ کب ہوئی تھی، یعنی 3 گھنٹے پہلے تھی یا 5 گھنٹے پہلے یا کتنے وقت سے کام ہو رہا ہے_


کچھ پوچھنا ہو تو ضرور پوچھئے_

اللّہ آپ کے لیے آسانی فرمائے_

خوش رہیں سلامت رہیں_

Post a Comment

0 Comments

'; (function() { var dsq = document.createElement('script'); dsq.type = 'text/javascript'; dsq.async = true; dsq.src = '//' + disqus_shortname + '.disqus.com/embed.js'; (document.getElementsByTagName('head')[0] || document.getElementsByTagName('body')[0]).appendChild(dsq); })();
Do you have any doubts? chat with us on WhatsApp
Hello, How can I help you? ...
Click me to start the chat...