#Englishclass 5
🛑انگلش کی پانچویں کلاس
شروع کرتے ہیں بسم اللّہ
آج کی کلاس بے حد اہم ہے اگر آپ نے یہ چیزیں اچھی طرح ذہن نشین کر لیں اور اگر انکو اپنے ہاتھ سے نوٹ بک پر لکھ بھی لیا تو میری گارنٹی ہے آپ کبھی انہیں بھول نہیں پائیں گے_
شروع کی کلاسز میں ہم نے مکالمے کے جملے سیکھیں تاکہ باآسانی بات چیت کر سکیں مگر اب طریقے سے Sentenses بنانے کی طرف آتے ہیں_
جملہ بنانے کے کچھ اصول ہیں جیسے اردو میں لفظوں کی ایک خاص ترتیب ہوتی ہے ویسے ہی انگلش میں بھی الفاظ کی ترتیب ہوتی ہے_
مثال:- اب اردو میں ہم "میں کھانا کھاتا ہوں" لکھتے ہیں لیکن "کھانا کھاتا میں ہوں" لکھنا غلط ہوگا، یہی اسکی ترتیب کی عام سی مثال ہے_
اسکے ساتھ ہم Tenses بھی شروع کریں گے لیکن اس سے پہلے ہم پڑھیں گے کہ tenses ہیں کیا اور ان میں کیا چیز کہاں کیسے استعمال ہوتی ہے_
شروع کرنے سے پہلے ایک بات پھر بتا دوں کہ اگر آپ اسے اپنے ہاتھ سے نوٹ بک پر لکھیں گے تو ہی یہ سمجھ میں آئے گا ورنہ میری کوشش بیکار ہے، اور جسے لکھ کر بھی سمجھ نہ آئے وہ لکھے ہوئے سبق کی تصویر کے ساتھ مجھے میسج کرے میں خود اسے سمجھاؤں گی_
اچھا تو انگلش میں جملہ بنانے کے جو اصول ہیں وہ یہ ہیں:-
انگلش کے جملے میں الفاظ کی ترتیب ہمیشہ یہی ہو گی
S + V + O
ہم نے شروع سے subject, verb, object کو پڑھا ہوتا ہے مگر سمجھا نہیں ہوتا کیونکہ سمجھایا جاتا ہی نہیں ہے_ اب سب کو یہ تو پتہ ہےکہ
کام کرنے والا/ فاعل Subject
کام/ فعل Verb
جس پر کام ہو رہا ہو/ مفعول Object
اب سبجیکٹ اور اوبجیکٹ ہمیشہ اپنی جگہ پر رہتے ہوئے ورب پر حکمرانی کرتے ہیں تو اسے اپنی حالتیں بدلنی پڑتی ہیں_
کبھی اپنے ساتھ کسی Helping verb /مددگار فعل کو ملانا پڑتا ہے تو کبھی اپنی فارم (Form) ہی بدلنی پڑ جاتی ہے_
اس کے لیے آپکو Helping verbs اور Forms of Verb آنی چاہیے_
Helping Verbs:- is,are,am, was,were, do,did, has,have,had, will,shall, will be,shall be, will have,shall have, will have been, shall have been
Forms of Verb: work,worked worked/ steal,stole,stolen/ give,gave,givenیہ صرف سمجھانے کے لیے ہیں یاد خود کرنی ہیں_
مثال:- اسلم کھانا کھاتا ہے، علی سکول جاتا ہے، بچے پڑھتے ہیں، میں خط لکھتا ہوں_
"ان میں اسلم، علی، بچے، میں" یہ سب subject ہیں، یعنی یہ لوگ کام کر رہے ہیں_
اب ان میں مفعول(جس پر کام ہو رہا ہے) وہ کون ہے "کھانا، سکول، خط ( بچے پڑھتے ہیں، کیا پڑھتے ہیں یہ نہیں بتایا تو اس میں مفعول نہیں ہے)
ورب کیا ہے "کھاتا ہے، جاتا ہے، پڑھتے ہیں، لکھتا ہوں" یہ سب کام ہیں کھانا، جانا، پڑھنا، لکھنا_
اچھا اب آتے ہیں ایک اور اہم بات پر_
ہمیں پتہ ہے دنیا میں ہر چیز کا ایک نام ہوتا ہے جسے Name کہتے ہیں، اب گرامر کی دنیا میں اسے Noun کہتے ہیں_
ایک بات آپ نے یاد رکھنی ہے کہ دو طرح کے Noun ہوتے ہیں ایک plural noun/جمع ناؤن اور دوسرا single noun/واحد ناؤن
جمع ناؤن وہ ہوتے ہیں جن میں Subjects کی تعداد ایک سے زیادہ ہو(دو یا دو سے زیادہ):-
Girls, boys, dolls, men, eggs, goats.
واحد ناؤن وہ ہیں جن میں Subject سنگل ہوتا ہے جیسے:
A doll, a girl, a boy, a man, an egg, a goat etc
ایک اور چیز یاد رکھیں وہ ہے Pronoun، پروناؤن کسی ناؤن/نام کی جگہ استعمال ہوتا ہے یعنی اسلم سکول جاتا ہے، وہ کھانا کھاتا ہے/حناء پڑھتی ہے، وہ کھیلتی ہے۔ ان سب میں پہلی بار نام اور دوسری بار نام کی جگہ پروناؤن آیا ہے جبکہ ہیلپنگ ورب یا تو زمانے کے ساتھ یا پھر Subject کے مطابق بدلتا ہے_
ہمیں Tenses یاد رکھنے کے لیے ان سب باتوں کا پتہ ہونا چاہیے_
یہ ساری چیزیں Tenses کو سمجھنے کے لیے بہت اہم ہیں آپ نے انہیں اچھے سے ذہن نشین کر لینا ہے Tenses کا باقاعدہ آغاز ہم اگلی کلاس میں کریں گے اور تب تک کے لیے آپکا کا کام یہ ہے:-
Subject, Verb, Object, Helping verb, Noun، Pronoun
کو سمجھنا ہے اور ان کی تعریف و استعمال کو ذہن نشین کرنا ہے_
امید ہے آپکو سمجھ آ جائے گی لیکن کوئی بھی چیز پوچھنی ہو تو کمنٹس میں پوچھ سکتے ہیں_
اسکے علاوہ وہ لوگ جو انگلش کو اچھے سے سمجھتے ہیں وہ اگر کوئی چیز رہ گئی ہے تو مجھے بتا دیجئے تاکہ اگلی کلاس میں اسکو بھی شامل کر لیا جائے_
خوش رہیں سلامت رہیں_
منجانب
🌙 *چاند آنلائن اکیڈمی* 🌙
🌐 𝗪𝗲𝗯𝘀𝗶𝘁𝗲:
👉 chandonlinecademy.blogspot.com
🔸 𝐅𝐨𝐥𝐥𝐨𝐰 𝐮𝐬 𝐨𝐧 𝐒𝐨𝐜𝐢𝐚𝐥 𝐌𝐞𝐝𝐢𝐚 📣
💟 𝗜𝗻𝘀𝘁𝗮𝗴𝗿𝗮𝗺: https://bit.ly/3hn5GC4
👍 𝗙𝗮𝗰𝗲𝗯𝗼𝗼𝗸: https://bit.ly/362tsho
🤝 𝗟𝗶𝗻𝗸𝗲𝗱𝗜𝗻: http://bitly.ws/wevC
🎥 𝗬𝗼𝘂𝗧𝘂𝗯𝗲: https://bit.ly/3hoAIJx
✅ مزید ڈیٹیلز کیلے ہمارا نمبر ضرور سیو کر لیں.
𝐂𝐨𝐧𝐭𝐚𝐜𝐭 𝐮𝐬 𝐟𝐨𝐫 𝐦𝐨𝐫𝐞 𝐃𝐞𝐭𝐚𝐢𝐥𝐬👇
☎️ 𝗣𝗵𝗼𝗻𝗲: 03128148952
📲 𝗪𝗵𝗮𝘁𝘀𝗔𝗽𝗽:
👉https://wa.me/message/PLFATRCUSDBPH1
0 Comments
Assalamualaikum