English language class 6

 #Englishclass 6



🛑انگلش کی چھٹی کلاس


کل کے سبق میں ہم نے بہت ساری basic چیزیں کی ہیں، اگر کسی کو پہلے معلوم تھی تو بہت اچھی بات ہے لیکن اگر کوئی پہلے سے انکو سمجھ نہیں پایا تو آج کی کلاس بھی سمجھنا مشکل ہو گی اس لیے پہلے وہ کلاس لیجئے اور پھر یہاں آئیے۔ شکریہ


چلین تو آج کی کلاس شروع کرتے ہیں بسم اللّہ


(کام کو لکھ لیں گے تو آپکا ہی فائدہ ہے میرا نہیں)

جی تو Subject, Verb, Object, Helping verb, Noun, Pronoun کے بعد ایک اہم چیز اور کرتے ہیں اور پھر Tenses شروع کرتے ہیں_

کل ہم نے Pronoun تو پڑھا تھا لیکن اس کی جمع ناؤن اور واحد ناؤن کی حالتیں رہ گئ تھیں، پہلے وہ پڑھتے ہیں_

لڑکے کے لیے He, His, Him

لڑکی کے لیے She, Her

جاندار چیز کے لیے It، This

اس کے علاوہ I, We, You They جمع ناؤن کے لیے ہیں جبکہ اوپر والے واحد(ایک بندے) کے لیے ہیں_


جی تو اب Tenses شروع کرتے ہیں_


سب سے پہلے اپنے ہاتھ کو کھول کر سامنے کیجئے اور دیکھیں کہ یہاں چار انگلیاں ہیں جن کے تین، تین حصے ہیں (انگوٹھے کو پوائنٹ کرنے کے لیے استعمال کریں)_

ہر انگلی کے تین حصے دراصل تین زمانے ہیں (Present, Past, Future)

اب پہلی انگلی کو پوائنٹ کریں

یہ آپ کا Indefinite Tense ہے_

دوسری انگلی کو دیکھیں یہ آپکا Continuous Tense ہے_

تیسری انگلی کو دیکھیں یہ آپکا Perfect Tense ہے_

چوتھی انگلی دیکھیں یہ Perfect Continuous Tense ہے_


یعنی ہر انگلی میں تین زمانے (ہر Tense کے بھی تین ہی زمانے) ہوئے_

(سمجھ نہ آئے تو کمنٹس میں دوبارہ پوچھ لیں)


زمانوں کی ترتیب ایسے ہے:-

Present Indefinite Tense (Simple Present Tense)

Present Continuous Tense

Present Perfect Tense

Present Perfect Continuous Tense


Past Indefinite Tense (Simple Past Tense)

Past Continuous Tense

Past Perfect Tense

Past Perfect Continuous Tense


Future Indefinite Tense (Simple Future Tense)

Future Continuous Tense

Future Perfect Tense

Future Perfect Continuous Tense


سب سے پہلے ہم پہلا Tense کریں گے

Present Indefinite Tense:-

(اسے سادہ جملہ بھی کہتے ہیں)


تعریف و نشانی: ایسا جملہ جس کے آخر میں "تا ہے، تی ہے، تے ہیں" آتا ہے (یعنی وہ آج اور ابھی یا آجکل یہ کام کرتا ہے)_

اس میں Verb کے 1st فارم کے ساتھ s,es کا اضافہ ہوتا ہے_


فارمولا= S + 1V/s,es + O


سادہ سا فارمولا ہے کہ سبجیکٹ، ورب کی پہلی فارم کے ساتھ s یا es کا اضافہ اور پھر اوبجیکٹ_


مثال= علی سکول جاتا ہے، حنا کتاب پڑھتی ہے، وہ کھانا کھاتا ہے، میں خط لکھتی ہوں_

(یاد رہے یہاں ہر جملے کے آخر میں تا ہے، تی ہے، تے ہیں، وغیرہ آ رہا ہے)

اب فارمولے کے مطابق چلتے ہوئے سب سے پہلے سبجیکٹ آئے گا، پھر ورب اور پھر اوبجیکٹ_

(Subject, Verb, Object اگر بھول گئے ہیں تو پچھلی کلاس میں دیکھ کر آؤ واپس)


Ali goes to school. علی سکول جاتا ہے

Hina reads book.حنا کتاب پڑھتی ہے

He eats food. وہ کھانا کھاتا ہے

I write letter. میں خط لکھتی ہوں


نوٹ کر لیں کہ واحد ناؤن کے ورب کے ساتھ s یا es کا اضافہ ہوتا ہے جمع ناؤن کے ساتھ یہ اضافہ نہیں ہوتا، اور ہاں "I" اور "You" جمع ناؤن میں آتا ہے(کیونکہ خود کو عزت دینی چاہیے اور "تم" کے بجائے "آپ" کہنا بھی عزت دینا ہے)

ایک اور بات: "s" کا اضافہ کہاں ہوتا ہے اور "es" کا کہاں، یہ آپ کو پتہ ہونا چاہیے کہ جس لفظ کے آخر میں vowel آتا ہے وہاں "es" کا اضافہ ہوگا باقی "s" ہی کا ہوگا۔


اب جو لوگ نوٹ کر رہے ہیں وہ اچھے بچے کل تک خود سے دس جملے اردو میں لکھیں گے جن کے آخر میں تا ہے، تی ہے، تے ہیں، وغیرہ آتا ہو، اور پھر فارمولے کے مطابق اسے انگلش میں تبدیل کریں گے، اور ہوسکے تو چیک بھی کروانا ہے۔


جس کو سمجھ نہیں آئی وہ پوچھ لے اور اگر کسی کو کوئی غلطی نظر آئے تو وہ بھی بتا دیجئے_


مشکور خوش رہیں سلامت رہیں_

منجانب 

🌙 *چاند آنلائن اکیڈمی* 🌙

🌐 𝗪𝗲𝗯𝘀𝗶𝘁𝗲:

👉 chandonlinecademy.blogspot.com 

🔸 𝐅𝐨𝐥𝐥𝐨𝐰 𝐮𝐬 𝐨𝐧 𝐒𝐨𝐜𝐢𝐚𝐥 𝐌𝐞𝐝𝐢𝐚 📣

💟 𝗜𝗻𝘀𝘁𝗮𝗴𝗿𝗮𝗺: https://bit.ly/3hn5GC4

👍 𝗙𝗮𝗰𝗲𝗯𝗼𝗼𝗸: https://bit.ly/362tsho

🤝 𝗟𝗶𝗻𝗸𝗲𝗱𝗜𝗻: http://bitly.ws/wevC

🎥 𝗬𝗼𝘂𝗧𝘂𝗯𝗲: https://bit.ly/3hoAIJx 

✅ مزید ڈیٹیلز کیلے ہمارا نمبر ضرور سیو کر لیں.                

𝐂𝐨𝐧𝐭𝐚𝐜𝐭 𝐮𝐬 𝐟𝐨𝐫 𝐦𝐨𝐫𝐞 𝐃𝐞𝐭𝐚𝐢𝐥𝐬👇  

☎️ 𝗣𝗵𝗼𝗻𝗲: 03128148952

📲 𝗪𝗵𝗮𝘁𝘀𝗔𝗽𝗽:

👉https://wa.me/message/PLFATRCUSDBPH1

Post a Comment

0 Comments

'; (function() { var dsq = document.createElement('script'); dsq.type = 'text/javascript'; dsq.async = true; dsq.src = '//' + disqus_shortname + '.disqus.com/embed.js'; (document.getElementsByTagName('head')[0] || document.getElementsByTagName('body')[0]).appendChild(dsq); })();
Do you have any doubts? chat with us on WhatsApp
Hello, How can I help you? ...
Click me to start the chat...