#Englishclass 7
🛑انگلش کی ساتویں کلاس
کل کی کلاس میں ہم نے پہلا Tense سیکھا تھا آج ہم دوسرا Tense سیکھیں گے_
Present Continuous Tense
کلاس شروع کرنے سے پہلے کچھ باتیں ذہن نشین کر لیں وہ یہ کہ کوئی بھی چیز تب تک مشکل ہے جب تک اس کو کرنے کا عزم نہ کیا جائے، ایک بار عزم کرلو تو 80٪ تکمیل ہو جاتی ہے، آپکو صرف 20٪ محنت کرنا رہ جاتی ہے_
کچھ بھی کرنے اور سیکھنے کے لیے جو چیز اوّل درجے پر چاہیے وہ ہے مستقل مزاجی_
مستقل مزاجی نہ ہو تو کچھ بھی نہیں کر سکتے اس لیے کوشش کریں کہ کلاس لیتے وقت بوریت محسوس نہ کریں اور اپنی بھرپور صلاحیت سے چیزوں کو سمجھیں_
کچھ لوگوں کو کلاس کا لیکچر زیادہ لگتا ہے لیکن یقین جانیے اگر آپ یہی لیکچر کسی سے براہِ راست لیں گے تو حد 15 منٹ لگیں گے اسکو سمجھنے، کرنے اور پھر کسی کو کروانے میں بھی_
پھر بھی میں کوشش کروں گی صرف ایک دن میں ایک Tense ہو اور ایک زمانہ ختم ہونے پر دوسرا فوراً سے شروع نہ کرواؤں بلکہ کوئی Forms of Verb یا Vocabulary کے آسان الفاظ کروا دوں_
چلیں شروع کرتے ہیں بسم اللّہ_
Present Continuous Tense زمانہ حال جاری (استمراری)
تعریف و نشانی: اردو فقرے کے آخر میں رہا ہے، رہی ہے، رہے ہیں وغیرہ آتا ہے (یعنی یہ کام آج کے دور میں ہو رہا ہے)_
انگلش میں ورب کی پہلی فارم کے ساتھ ing کا اضافہ ہوتا ہے_
ہیلپنگ ورب: is, am, are
فارمولا: S + H.V+ 1V/ing + O
اسلم کھانا کھا رہا ہے، میں خط لکھ رہی ہوں، بچے کرکٹ کھیل رہے ہیں، آپ کتاب پڑھ رہے ہیں۔
اب دیکھیں کہ ہر جملے کے آخر میں رہاہے، رہی ہے، رہے ہیں آرہا ہے اور انگلش میں سادہ سا فارمولا ہے، پہلے سبجیکٹ، پھر ہیلپنگ ورب اور ورب، ورب کی پہلی فارم کے ساتھ ing لگا دینا ہے اور پھر اوبجیکٹ۔
اب دیکھیں کہ سبجیکٹ اور اوبجیکٹ اپنی جگہ پر رہ کر ورب پر حکمرانی کر رہے ہیں نا؟ اور ورب کو اپنے ساتھ helping hand کو ملانا پڑا اور اپنی حالت بھی بدلنی پڑی_ بس اتنی سی بات ہے
پھر بھی سمجھ نہ آئے تو پوچھ لیں_
Aslam is eating food. اسلم کھانا کھا رہا ہے
I am writing letter. میں خط لکھ رہی ہوں
Children are playing cricket. بچے کرکٹ کھیل رہے ہیں
Your are reading book. آپ کتاب پڑھ رہے ہیں
بس اتنا سا ہی ہے یہ، امید ہے زیادہ نہیں ہے اور آسانی سے ہو جائے گا_
(سمجھ نہ آئے تو پھر پوچھ لیں، اور مجھے پتہ ہے کوئی بھی نہیں لکھ رہا لیکن چلو اگر ایسے ہی سمجھ سکو تو ایسے ہی سہی)
خوش رہیں سلامت رہیں_
منجانب
🌙 *چاند آنلائن اکیڈمی* 🌙
🌐 𝗪𝗲𝗯𝘀𝗶𝘁𝗲:
👉 chandonlinecademy.blogspot.com
🔸 𝐅𝐨𝐥𝐥𝐨𝐰 𝐮𝐬 𝐨𝐧 𝐒𝐨𝐜𝐢𝐚𝐥 𝐌𝐞𝐝𝐢𝐚 📣
💟 𝗜𝗻𝘀𝘁𝗮𝗴𝗿𝗮𝗺: https://bit.ly/3hn5GC4
👍 𝗙𝗮𝗰𝗲𝗯𝗼𝗼𝗸: https://bit.ly/362tsho
🤝 𝗟𝗶𝗻𝗸𝗲𝗱𝗜𝗻: http://bitly.ws/wevC
🎥 𝗬𝗼𝘂𝗧𝘂𝗯𝗲: https://bit.ly/3hoAIJx
✅ مزید ڈیٹیلز کیلے ہمارا نمبر ضرور سیو کر لیں.
𝐂𝐨𝐧𝐭𝐚𝐜𝐭 𝐮𝐬 𝐟𝐨𝐫 𝐦𝐨𝐫𝐞 𝐃𝐞𝐭𝐚𝐢𝐥𝐬👇
☎️ 𝗣𝗵𝗼𝗻𝗲: 03128148952
📲 𝗪𝗵𝗮𝘁𝘀𝗔𝗽𝗽:
👉https://wa.me/message/PLFATRCUSDBPH1
0 Comments
Assalamualaikum