English language class 8

 

#Englishclass 8

🛑انگلش کی آٹھویں کلاس


ہم نے دو Tense کر لیے ہیں اب سوچ رہی ہوں اگلا بھی Tense کرواؤں یا گرامر کی طرف آؤں یا پھر Test لے لوں_


چلو آج ایک اور Tense کرتے ہیں پھر گرامر کریں گے، آخری Tense تھوڑا مشکل ہے تو اسے آخر کے لیے رکھ لیتے ہیں تاکہ آپکو اچھے سے یاد رہے اور پرانے سبق کو revise کرنے کا بھی وقت ملے_


شروع کرتے ہیں بسم اللّہ_


Present Perfect Tense (زمانہ حال مطلق)


تعریف و نشانی: اردو فقرے کے آخر میں چکا ہے، چکی ہے، چکیں ہیں، لیا ہے، دیا ہے وغیرہ آتا ہے(یعنی یہ کام ابھی تھوڑی دیر پہلے ہوا ہے یا ہوچکا ہے)_

انگلش میں ورب کی تیسری فارم کے ساتھ ہیلپنگ ورب has/have کا اضافہ ہوتا ہے_


اب یہ بات پکی ہونی چاہیے کہ ہیلپنگ ورب ہمیشہ ورب کے ساتھ پہلے آتا ہے، بعد میں نہیں آتا ورنہ جملہ غلط ہو گا_


فارمولا: S + H.V/has, have + 3V + O 


جنہوں نے پہلے دو Tenses کیے ہیں وہ ضرور ترتیب سمجھ جائیں گے باقیوں کو پچھلی کاسز لینی پڑیں گی_


اسما کھانا کھا چکی ہے/اسما نے کھانا کھا لیا ہے، بچے سکول جا چکے ہیں/چلے گئے ہیں ، وہ سبق پڑھ چکا ہے/اس نے سبق پڑھ لیا ہے.( یہ سب جملے ایک ہی sense دے رہے ہیں انکی حالت ایک ہی ہے)

اچھا تو سب سے پہلے سبجیکٹ، پھر has,have کے ساتھ ورب اور آخر میں اوبجیکٹ_


Asma has eaten food. اسما کھانا کھا چکی ہے

Children have gone to school. بچے سکول چلے گئے ہیں

He has read lesson. اس نے سبق پڑھ لیا ہے


ایک اہم بات: جمع ناؤن اور واحد ناؤن یاد ہیں نا؟

بچے زیادہ ہیں تو have آیا جبکہ باقی دو جملوں میں واحد ناؤن ہیں اس لیے has آیا_


بس اتنی سی بات ہے آپ نے ایسے ہی انگلش کو سر پہ چڑھایا ہوا ہے_

پریشان ہونے سے پہلے ایک بار نظریں آسمان پر جما کر بولا کریں

ایسے ہے؟ چلو ایسے ہی سہی_


خوش رہیں سلامت رہیں_

https://chandonlinecademy.blogspot.com/2022/01/english-language-class-8.html

(اور ہاں کل ٹیسٹ کا موڈ ہے میرا تو سب غائب ہو جانا کل)

منجانب 

🌙 *چاند آنلائن اکیڈمی* 🌙

🌐 𝗪𝗲𝗯𝘀𝗶𝘁𝗲:

👉 chandonlinecademy.blogspot.com 

🔸 𝐅𝐨𝐥𝐥𝐨𝐰 𝐮𝐬 𝐨𝐧 𝐒𝐨𝐜𝐢𝐚𝐥 𝐌𝐞𝐝𝐢𝐚 📣

💟 𝗜𝗻𝘀𝘁𝗮𝗴𝗿𝗮𝗺: https://bit.ly/3hn5GC4

👍 𝗙𝗮𝗰𝗲𝗯𝗼𝗼𝗸: https://bit.ly/362tsho

🤝 𝗟𝗶𝗻𝗸𝗲𝗱𝗜𝗻: http://bitly.ws/wevC

🎥 𝗬𝗼𝘂𝗧𝘂𝗯𝗲: https://bit.ly/3hoAIJx 

✅ مزید ڈیٹیلز کیلے ہمارا نمبر ضرور سیو کر لیں.                

𝐂𝐨𝐧𝐭𝐚𝐜𝐭 𝐮𝐬 𝐟𝐨𝐫 𝐦𝐨𝐫𝐞 𝐃𝐞𝐭𝐚𝐢𝐥𝐬👇  

☎️ 𝗣𝗵𝗼𝗻𝗲: 03128148952

📲 𝗪𝗵𝗮𝘁𝘀𝗔𝗽𝗽:

👉https://wa.me/message/PLFATRCUSDBPH1

Post a Comment

0 Comments

'; (function() { var dsq = document.createElement('script'); dsq.type = 'text/javascript'; dsq.async = true; dsq.src = '//' + disqus_shortname + '.disqus.com/embed.js'; (document.getElementsByTagName('head')[0] || document.getElementsByTagName('body')[0]).appendChild(dsq); })();
Do you have any doubts? chat with us on WhatsApp
Hello, How can I help you? ...
Click me to start the chat...