🛑انگلش کی نویں کلاس
کل جتنے لوگوں نے Test دیا ان کو صرف غلطی کرنے کی ہمت کرنے پر داد، باقی غلطیاں کر کے ہی تو سیکھتے ہیں ہم لوگ ایک دم سے تو کوئی کچھ نہیں سیکھتا_
جنہوں نے نہیں دیا ان کو اگلی بار کے لیے کوشش کرنے کی تاکید_
ہم نے پرسوں تک شروع کے تین Tense کیے تھے، چوتھا تھوڑا مشکل ہے اور اسکا استعمال بھی کم ہوتا ہے تو یہ ہم تینوں زمانوں کے آخر پر کریں گے_
آج ہم گرامر کی کچھ اہم چیزیں کریں گے، اس دوران جنہوں نے پچھلی کلاسز نہیں لی وہ باآسانی اپنی Revision کر سکتے ہیں_
چلیں پھر شروع کرتے ہیں بسم اللّہ_
سب سے پہلے ہم جو کریں گے وہ ہے Parts of speech
یعنی کسی تقریر/ speech کے کتنے اور کون سے اہم حصے ہیں_
یہ آٹھ ہیں لیکن آج پہلے تین کریں گے
1: Noun اسم(کسی بھی چیز کا نام/پہلے بتایا جا چکا ہے)
2: Pronoun نام کی جگہ جو لفظ آئے یعنی ضمیر(یہ بھی پہلے ہو چکا ہے)
3: Adjective کسی خاصیت کا نام/اسم کی کوئی خصوصیت(لال پنسل/بہادر کسان/عقلمند لڑکا، ان میں لال، بہادر، عقلمند خصوصیات ہیں)
یہ یاد کرنا انتہائی آسان ہے اور وہ ایسے کہ سب سے پہلے سوچیں کہ ایک "انسان" ہے
"وہ" "بہادر" ہے
اب یہاں "انسان" Noun ہو گیا، دوسرے جملے میں اسکی طرف اشارہ کرنے والا "وہ" Pronoun اور اس انسان کی خصوصیت "بہادری" اس کی خصوصیت/Adjective ہو گئی_
کچھ مثالیں ہیں ان میں سے ناؤن، پروناؤن اور ایڈجیکٹو ڈھونڈھ کر نیچے لکھیں_
1: بچہ رو رہا تھا، اسکی ماں اسے کڑوی دوائی پلا رہی تھی۔
2: اسلم کھیل رہا ہے، اس کی نیلی آنکھیں ہیں۔
3: بچے توجہ سے پڑھ رہے ہیں۔
4: چڑیا خوبصورت ہے، وہ پانی پی رہی ہے۔
5: احمد تجسس سے اپنی ماں کی طرف دیکھ رہا ہے۔
امید ہے یہ کرنے کے بعد چیزیں واضح ہو جائیں گی، پھر بھی کچھ پوچھنا ہو تو کمنٹس میں پوچھ سکتے ہیں_
آج کا کام صرف سمجھنے والا ہے رٹے یا وقت لینے والا نہیں_
خوش رہیں سلامت رہیں_
منجانب
🌙 *چاند آنلائن اکیڈمی* 🌙
🌐 𝗪𝗲𝗯𝘀𝗶𝘁𝗲:
👉 chandonlinecademy.blogspot.com
🔸 𝐅𝐨𝐥𝐥𝐨𝐰 𝐮𝐬 𝐨𝐧 𝐒𝐨𝐜𝐢𝐚𝐥 𝐌𝐞𝐝𝐢𝐚 📣
💟 𝗜𝗻𝘀𝘁𝗮𝗴𝗿𝗮𝗺: https://bit.ly/3hn5GC4
👍 𝗙𝗮𝗰𝗲𝗯𝗼𝗼𝗸: https://bit.ly/362tsho
🤝 𝗟𝗶𝗻𝗸𝗲𝗱𝗜𝗻: http://bitly.ws/wevC
🎥 𝗬𝗼𝘂𝗧𝘂𝗯𝗲: https://bit.ly/3hoAIJx
✅ مزید ڈیٹیلز کیلے ہمارا نمبر ضرور سیو کر لیں.
𝐂𝐨𝐧𝐭𝐚𝐜𝐭 𝐮𝐬 𝐟𝐨𝐫 𝐦𝐨𝐫𝐞 𝐃𝐞𝐭𝐚𝐢𝐥𝐬👇
☎️ 𝗣𝗵𝗼𝗻𝗲: 03128148952
📲 𝗪𝗵𝗮𝘁𝘀𝗔𝗽𝗽:
👉https://wa.me/message/PLFATRCUSDBPH1
0 Comments
Assalamualaikum