Understanding LOVE
- Is 'Love' a negative emotion?
- Should I 'Love' someone or NOT?
- Am I misguided about 'Love' ?
- How not to be a Slave of my own Desires/ my emotions/ other people ?
Get your answers here!🙃
"محبت چیز ایسی ہے"
قسط 1
Hijab stories Of Girl's
https://emanksathi.blogspot.com/?m=1
”محبّت چیز ایسی ہے“ (١)
قرآن کلاس کے بعد وہ بہت الجھن میں گھِری مجھ سے پوچھ رہی تھی:
”کیا آپ بتا سکتی ہیں کہ محبت کیا ہے؟ یہ منفی کیوں ہوتی ہے؟ ہم محبت کس سے اور کیسے کر سکتے ہیں؟ ویلنٹائن اور ایسے ہی دوسرے تصورات سے کیسے بچ سکتے ہیں؟“
اس کا جو سوال تھا : ’محبت کیا ہے؟‘
اس پر مجھے بہت سوچنا پڑا۔ دنیا میں جس چیز کی تعریف (definition) مشکل ہے، وہ جذبات ہی تو ہیں۔ بھلے ہی منفی ہوں یا مثبت۔ مگر محبت ان میں سب سے مشکل اور پیچیدہ جذبہ ہے۔
ہم دنیا کے اندر محبت کے مختلف مفہوم جانتے ہیں۔ والدین، بہن بھائیوں اور دیگر رشتوں سے فطری سی محبت ہے۔ مگر میڈیا، ٹی وی ڈرامے، رومانوی ناول اور بہت سارے مختلف گمراہ کن ذرائع ہم تک محبت کی ایک ایسی تعریف بھی منتقل کرتے ہیں، جو بہت آلودہ ہے۔
Now a days, the word محبت is 'contaminated' actually.
کیا ایک مسلمان کے سامنے بھی یہ سوال یہ الجھن ہونی چاہیے کہ محبت کیا ہے؟؟؟
میری آپ کی جو مینول بک ہے، قرآن__ ✨
اس نے محبت کو بہت جگہ بیان کیا ہے۔ کن سے اللہ محبت فرماتا ہے ، یہ تو کئی جگہ مذکور ہے۔
ہاں! محبت ہے کیا ؟ اور ’ہمیں‘ کس سے کرنی ہے؟
اس کا جواب بھی ایک بہت ہی خوبصورت آیت میں لکھا ہے۔ فرمایا:
والذین آمنوا اشد حب للہ ❤️
”اور وہ لوگ جو ایمان لاتے ہیں ، اللہ سے محبت میں شدید ہوتے ہیں“۔
بس یہی محبت کی تعریف ہے۔ یہی محبت جیسے عظیم جذبے کی اصل جگہ اور مقام ہے۔ پہلی ہی محبت جو ہر انسان کے دل میں ودیعت کی گئی ہے وہ اللہ کی محبت ہے۔ بچہ جب والدین کو نہیں پہچانتا ، تب اللہ کو پہچانتا ہے۔ 💗
آپ نے کبھی چھوٹے بچوں کا اللہ کا نام سن کر روتے روتے چپ ہو جانا دیکھا ہو گا۔ مگر ہم بڑے بڑے انسان، ڈگریوں اور سرٹیفکیٹس کے مالک انسان، اللہ کی محبت کو دنیا کی آلائشات سے آلودہ کر بیٹھے ہیں۔ جیسے ہم نے بہت سارے فطری انداز دنیا کی دوڑ میں کھو دیئے ہیں۔ ویسے ہی محبت جیسا خوبصورت جذبہ بھی دنیا کی محبت میں گم ہو کر کھو دیا ہے۔
اب جو بھٹکتا پھرتا جذبہ ہے، وہ محبت نہیں ہے۔ وہ غرض ہے، حرص ہے، ہوس ہے، لالچ ہے، نفس کی خواہشات ہیں۔ 💔
محبت کو سمجھنا ہے تو محبت کا مرکز جو ذات ہے، اس جذبے کو پیدا کرنے والی جو ذات ہے ، اسی کی طرف رجوع کرنا ہو گا۔ اسی سے پہلے محبت کرنا ہو گی۔ پھر اصل میں انسان محبت کرنے کے قابل ہو سکے گا۔
اللہ کی محبت اور انسانوں کی محبت (جو اللہ کی خاطر نہ ہو) ، اسے الگ کرنا سیکھنا ہے ۔
اللہ کی محبت سے انسان کو کچھ ایسی چیزیں میسر ہوں گی:
✔️Self respect: عزت نفس
اگر انسان اللہ کو چاہے گا، تو اس کا وقار مجروح نہیں ہو گا۔ کیونکہ غلطی پر اسے اللہ تعالی دھتکاریں گے نہیں۔ بلکہ اس کی ٹوٹی پھوٹی کوششوں پر اسے تسلی ہی دیں گے۔
✔️No blackmailing
اسے بلیک میلنگ کا سامنا نہیں ہو گا۔ اس کو ’بلاوجہ پابند‘ نہیں کیا جائے گا ۔ اور اس محبت میں اللہ تعالی کے لیے بندہ جو بھی کرے گا اسے اللہ ربی بڑھا کر قبول فرمائیں گے۔ قدر دانی فرمائیں گے۔ ❤️
صرف یہی نہیں۔ اور بھی بہت کچھ ملے گا۔
لیکن اللہ کے لیے محبت کا فلسفہ سمجھنا قطعی طور پر بہت آسان نہیں ہے۔ اور میرے لیے الفاظ میں اسے define کرنا مشکل ترین چیز ہے۔ شاید میں بھی آپ کی طرح اسے سمجھ ہی رہی ہوں ابھی۔
بس یہ پتہ ہے کہ اللہ سے جو محبت کرنے لگے گا ، اس کے لیے محبت کوئی منفی جذبہ نہیں رہے گا۔
پھر کوئی چھینا جھپٹی نہیں ہو گی۔
منفی رویے نہیں سامنے آئیں گے۔
بلاوجہ رونا دھونا نہیں ہو گا۔ بے سکونی نہیں ہو گی۔
وہ انسان تعلقات برتنے میں کم ظرف نہیں ہو گا۔
وہ انسانوں کو معاف کرنے میں تنگ دل نہیں ہو گا
اور سب سے بڑھ کر یہ کہ انسان ہر وقت سامنے والے اپنے جیسے انسانوں کو خوش کرنے کے چکر میں نہیں رہے گا۔
اس کی سوچ غلامانہ نہیں ہو جائے گی۔
بلکہ وہ "آزاد“ ہو جائے گا۔ مکمل آزاد انسان ۔ یہ آزادی تب سلب ہوتی ہے جب بندہ اللہ کو چھوڑ کر دنیا کی محبت میں کھو جاتا ہے۔
~تو جھکا جب غیر کے آگے نہ من تیرا نہ تن
اللہ سے محبت کرنے والے کو کوئی چیز اپنی قید میں نہیں رکھ سکتی۔ کسی کی ناراضگی، کسی کے بچھڑنے کا خوف نہیں پریشان کرے گا۔ کہ اللہ کی محبت انسان کو وقار عطا کرتی ہے۔ جبکہ اس سے محرومی انسان کو بے وقار کر دیتی ہے۔ So-called 'آزادی‘ کا راگ الاپنے والوں کو معلوم نہیں کہ اصل آزادی تو اللہ سے محبت میں ہے۔
🙂
یہ تو ہو گئی اللہ کی محبت اور اس کے فائدے۔
دوسرے انسانوں (عزیزوں ، دوستوں اور رشتوں) سے محبت، منفی محبت اور دیگر تصورات پر پھر بات کریں گے۔
ابھی آپ اس محبت کو سمجھیے! ✨
https://www.facebook.com/108807918395152/posts/109247245017886/
جاری ہے___
بنتِ سحر
#valentinesday2022 #Muhabbat
#حب_للہ #محبت_چیز_ایسی_ہے
0 Comments
Assalamualaikum