55 یومِ تاسیس ناظمہ اعلیٰ اسماء اعجاز کا خصوصی پیغام
اسٹاف رپورٹر (پ-ر) بے راہ روی اور فتنوں میں مبتلا اس معاشرے میں حق و صداقت کا چراغ جلائے اسلامی جمعیت طالبات پچھلے 55 سالوں سے اس معاشرے میں حق کی روشنی پھیلانے کے لیے کوشاں ہے۔ یہ نصف صدی سے زائد مدت کی جدوجہد ہے جو طالبات کی بے لوث محنتوں ،محبتوں اور قربانیوں پر مبنی ہے۔ اسلامی جمعیت طالبات پاکستان کا یہ قافلہ 55 سالوں سے معاشرے میں موجود طالبات کی دنیا و آخرت کی کامیابی کے لیے سرگرم ہے۔ ان خیالات کا اظہار ناظمہ اعلیٰ اسلامی جمعیت طالبات پاکستان محترمہ اسماء اعجاز صاحبہ نے 55, یوم تاسیس کے موقع پر کارکنان جمعیت سے مخاطب ہوتے ہوئے کیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ جمعیت نہ صرف علمی انقلاب کے لیے جدوجہد کر رہی ہے بلکہ تعلیمی اداروں میں باطل نظریات کے خلاف بھی فکر مند اور سرگرم عمل نظر آتی ہے پاکستان میں موجود تعلیمی ادارے نام نہاد ثقافتی سرگرمیوں کا گڑھ بننے سے آج جس حد تک بھی محفوظ ہیں اس کے پیچھے جمعیت کا مخلصانہ کردار اور فکر ہے۔جمعیت کا امتیازی وصف یہ ہے کہ وہ کارکنان کی زندگی پر قلی طور پر اثر انداز ہوتی ہے یہ تحریک ایک عام فرد کو تراش کر نگینا بنانے کا کمال رکھتی ہے۔ یہ معاشرے کو ایسے ثابت قدم، سوچنے والے اور حق کی ترویج میں فکر مند افراد دیتی ہے جو خلوصِ نیت، خوف الہی کا جزبہ اور رضائے الہی کا رنگ اپنی زندگی پر غالب رکھتے ہیں گوکہ یہ طالبات تعداد میں کم ہیں لیکن یہ دھرتی کا وہ نمک ہیں جس کے ہوتے ہوئے معاشرے میں خیر پروان چڑ ھتار ہے گا اور شر مٹتا رہے گا ۔ تاسیس کے اس موقع پر تمام کارکنان جمیعت بے حد مبارکباد کے مستحق ہیں ہم اللہ کے شکر گزار ہیں کہ اس نے ہمیں اس کار خیر کا حصہ بنایا جس کی منزل اور جس کی راہ سے صراط مستقیم کی راہ ہے اور جس کا حصول رضائے الہی ہے۔ جمیعت کا یہ روشن چراغ اپنی آب و تاب سے چمکتا ہوا اپنی منزل مقصود صراط مستقیم کی جانب رواں دواں رہے گا۔ اللہ تعالی سے دعا ہے کہ اس کاروان میں مزید برکت عطا فرمائے آمین#
طیبہ خان
سیکریٹری اطلاعات
اسلامی جمعیت طالبات پاکستان
اسلامی جمعیت طالبات اس وقت پاکستان بھر میں طالبات کی واحد نمائندہ تنظیم کی حیثیت سے اقامتِ دین کے کام کے لیے پچھلے 54 سالوں سے مستقل میدان عمل میں ہے
حلیمہ جمیل
اسٹاف رپورٹ (پ-ر) اسلامی جمیعت طالبات پاکستان کا قیام اللّه کی بڑی نعمتوں میں سے ہے۔اس تحریک کی وجہ سے طالبات کے دلوں میں قرآن و سنت کی بالادستی کا فہم و شعور پیوست ہے. جمیعت طالبات کا یہ سفر خلوص، للہیت تقویٰ ،اسلامی اقدار و روایات ،مقصدیت پر مبنی تعلقات ،باہمی مودت و رحمت اور ایثار و قربانی سے مزین ہے ۔اور یہ تازہ دم جزبوں ،ولولوں ان تھک کوششوں اور محنتوں کی ایک کہانی ہے۔ اسلامی جمعیت طالبات روشنی اور نور کے ایک سفر کا نام ہے. جو قرآن و سنت کے نور سے جوانیوں کو سنوارنے کا ذریعہ بن رہی ہے . یوم تاسیس کے موقع پر ناظمہ صوبہ خیبر نے طالبات سے مخاطب ہوتے ہوئے مزید یہ بھی کہا کہ اسلامی جمعیت طالبات کا فکری اثاثہ چاہے اس وقت دھرتی پر نمک کی مانند ہے لیکن یہ طالبات کے مسائل اور چیلنجز کے حل کے لیے انہیں پلیٹ فارم مہیا کرنے کے لیے جدو جہد کر رہی ہے اور کرتی رہے گئ انشاءاللہ #
عزہ حق
سکریٹری اطلاعات
اسلامی جمعیت طالبات پاکستان (خیبر پختون خواہ)
*ہمارا نصب العین*
اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے بتائے ہوئے اصولوں کے مطابق انسانی زندگی کی تعمیر کے ذریعے رضائے الٰہی کا حصول۔
اسلامی جمعیت طالبات کا 5 نکاتی پروگرام:
1- طالبات تک اسلام کی دعوت پہنچانا۔ اسلام کا علم حاصل کرنے کے لیے رغبت دلانا۔ اسلام کے عملی تقاضوں کو پورا کرنے کا احساس پیدا کرنا، اور دوسرے نظام ہائے حیات کے مقابلے میں اسلام کی برتری ثابت کرنا۔
2- ایسی طالبات جو اسلامی نظامِ زندگی کے قیام کے لیے کام کرنے کو تیار ہوں انہیں جمعیت کے تحت منظّم کرنا۔
3- جو طالبات منظّم ہو جائیں ان کی فکری اور اخلاقی تربیت کے لیے مؤثر انتظام کرنا۔
4۔ طالبات میں بڑھتی ہوئی بے پردگی اور عریانی کے رجحان کو ختم کرکے اسلامی اقدار و اخلاق اور اسلامی عادات و خصائل کی ترویج کرنا۔
5۔ پاکستان میں اسلامی نظامِ تعلیم کے قیام کے لیے کوششیں کرنا اور طالبات کے جائز مطالبات منوانے اور ان کی مشکلات دور کرنے کی جدوجہد کرنا، نیز ان کے اجتماعی مسائل میں ان کی رہنمائی کرنا۔
0 Comments
Assalamualaikum