عنوان: پہلا قدم مشکل ہے

از:  سیدہ رافعہ

آج دل میں کچھ لکھنے کا خیال آیا- قلم آٹھایا اور سوچنے لگی کہ کیا لکھوں، کیسے لکھوں، کس بارے میں لکھوں؟

پہلے کچھ ہچکچاہٹ محسوس ہونے لگی کہ مجھ سے نہیں ہو پائے گا-  پھر کچھ سوچنے کے بعد خیال آیا اور لکھنا شروع کیا- اس دوران پہلا قدم لینا مشکل تھا اور جب ایک مرتبہ لے لیا گیا تو باقی آسان-

میرے عزیز ہم وطنوں! انسان کے لیے یہی پہلا قدم اٹھانا زندگی کے ہر معاملے میں مشکل ہوتا ہے- جب بادل اللہ کے حکم سے برسنے کا ارادہ کرتی ہے تو اول ہر ایک بوند برسنے سے ڈرتی ہے لیکن بادل کے ڈانٹنے پر ایک بہادر بوند پہلا قدم بڑی مشکل سے لیتا ہے لیکن پھر پتہ چلتا ہے کہ آگے سب کام آسان ہے-

اگر  ہم اپنی ہی زندگی کی مثال لے لیں تو جب اول ہم پیدا ہوئے تو ہمارا جسم کمزور تھا، اٹھ بہٹھ مشکل تھا لیکن پھر جب ایک سال لگنے کے بعد بدن میں جو طاقت آتی ہے اور بچہ جب پہلا قدم لینے کی کوشش کرتا ہے تو اول روتا ہے لیکن جونہی وہ پہلا قدم لینے کی کوشش کرتا ہے تو وہ اپنی کامیابی کی خوشی مناتے ہوئے ہنسنے لگتا ہے-

جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو پہلی مرتبہ وحی آئی تو تب وہ بھی گھبرا گئے کہ میں نے دین کی تبلیغ کرنی ہے اور یہ کام مشکل تھا اور ہے بھی- وہ گھر گئے اور چادر اوڑھ لی لیکن پھر اللہ نے وحی میں سورہ مزمل میں فرمایا کہ اپنی چادر ہٹا دو اور دین کی تبلیغ کرو تاجدارِ دوجہاں کے لیے یہ کام اول میں مشکل تھا لیکن اللہ نے حکم دیا انذِر عشیرتکم المقربین یعنی پہلے اپنے گھر والوں کو ڈراؤ اور پھر نبی کریم نے اپنا وہ مشن شروع کیا جس کے لیے دنیا بنی ہے اور ہر پیغمبر نے جو پیغام پہنچایا وہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے مشکل تھا اول لیکن پھر کچھ تکلیفیں برداشت کرنے بعد آپ پوری دنیا میں چھا گئے-

میرے عزیز ہم وطنوں! دنیا میں ہر پہلو میں پہلا قدم مشکل ہوتا ہے- انسان پر تکلیفیں گزرتی ہیں- زندگی کسی کی بھی آسان نہیں ہوتی ہر جو کامیاب آدمی ہے اس نے زندگی میں بہت سے مشکلات دیکھی ہوں گی- سونے کا نوالہ حاصل کرنے کے لیے پہلا مشکل قدم لینا ہی ہوگا- پہلے آپ کی زندگی میں کافی طوفان برپا ہوگا اس طوفان کے ذریعے آپ کی زندگی میں سیلاب آئے گا اس سیلاب کے سوکھنے کے بعد جو سونے چاندی جیسے دھات آپ کی زندگی میں آئیں گے وہی آپ کی کامیابی ہے-

میری آپ سب سے یہی گزارش ہے کہ جیسے نبی کریم کو اللہ نے حکم دیا تھا کہ چادر ہٹا کر کام پر لگ جائیں- ویسے میں بھی آپ سے یہی کہنے کے لیے یہی تحریر لکھ رہی ہوں کہ اپنی بستر سے الگ ہو جاؤ اور پہلا قدم لو اپنی زندگی میں کچھ کر دکھاؤ ورنہ قارون کی طرح زندگی اور مال دونوں سے ہاتھ دھونا پڑے گا اور پھر پشیمانی کے علاوہ کچھ نہیں ملے گا-

تو

 قدم اٹھاؤ کامیابی کی طرف! پاؤں اٹھاتے ہوئے مشکل ہوتا ہے لیکن اس کو دوبارہ زمین پر ایک کامیاب انسان رکھتے ہیں-

والسلام!